حدِ ادراک سے ماورائے گماں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Manzar Phalori.jpg

شاعر: منظر پھلوری

مجموعہ کلام: ارحمِ عالم

خصوصیت : غیر منقوط شاعری

نعت ِ رسول _ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حدِ ادراک سے ماورائے گماں

وہ وریٰ الوریٰ کوئی اُس سا کہاں

وہ عطائے الہ ، سائر لا مکاں

ہادی ، کل وہی مرسلِ مرسلاں

اس کو لاکھوں کروڑوں درود و سلام

لامکاں اور مکاں کا ہے وہ حکمراں

دل کا وہ آسرا اور مسلسل کرم

در اُسی کا ہمارا ہے دارالاماں

ہے ولائے محمدؐ کی مہر و عطا

عاصی و کم عمل ہو گئے کامراں

آئی ماحول سے ہر کسی کی صدا

سِکہ اسمِ محمدؐ کا ہر سو رواں

سارے عالم کو اس سے مدد ہے ملی

کملی والا ہو ہر اماں کی اماں

آ گئے آ گئے وہ مدد کے لیے

مہکا مہکا ہے سائل <REF> منظر پھلوری نے غیر منقوط شاعری میں اپنا تخلص "سائل " استعمال کیا ہے </REF> دلوں کا سماں

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]