حدود طائر سدرہ حضور جانتے ہیں ۔ سرور حسین نقشبندی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:54، 9 مارچ 2020ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.

شاعر: سرور حسین نقشبندی

سرور نقشبندی کی آواز میں


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حدودِ طائر سدرہ، حضور جانتے ہیں

کہاں ہے عرشِ معلّی، حضور جانتے ہیں


ہر ایک حرفِ تمنّا، حضور جانتے ہیں

تمام حال دلوں کا، حضور جانتے ہیں


خدا نے اس لئے قاسم انھیں بنایا ہے

کہ بانٹنے کا قرینہ حضورﷺ جانتے ہیں


انھیں خبر ہے کہیں سے پڑھو درود ان پر

تمام دہر کا نقشہ، حضور جانتے ہیں


بروزِ حشر شفاعت کریں گے چُن چُن کر

ہر اک غلام کا چہرہ، حضور جانتے ہیں


بروزِ حشر شفاعت کریں گے وہ لیکن

اگر ہوا یہ عقیدہ، حضور جانتے ہیں


پہنچ کے سدرہ پر روح الامین کہنے لگے

یہاں سے آگے کا رستہ، حضور جانتے ہیں


میں مانگتا ہوں انھی سے، انھی سے مانگتا ہوں

حضور پر بھروسہ، حضور جانتے ہیں


سکھائی بات یہ سرور ہمیں صحابہ نے

کہ جانتا ہے خدا یا، حضور جانتے ہیں


کہیں گے خلد میں سرور، نبی کے دیوانے

ذرا وہ نعت سنانا، حضور جانتے ہیں

نئے صفحات
نئے اضافہ شدہ کلام