حاجی امداد اللہ مہاجر مکی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

نمونہ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ذرا چہرے سے پردہ کو اٹھاو رسول اللہﷺ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ذرا چہرے سے پردہ کو اٹھاو رسول اللہﷺ

مجھے دیدار ٹک اپنا دکھاو یا رسول اللہﷺ


کرو روئے منور سے مری آنکھوں کو نورانی

مجھے فرقت کی ظلمت سے بچاو یا رسول اللہﷺ


خدا عاشق تمہارا اور ہو محبوب تم اس کے

ہے ایسا مرتبہ کس کا، سناو یا رسول اللہﷺ


مجھے بھی یاد رکھیو، ہوں تمہارا امتی عاصی

گنہ گاروں کو جب تم بخشواو یا رسول اللہﷺ


کرم فرماو ہم پر اور کرو حق سے شفاعت تم

ہمارے جرم و عصیاں پر نہ جاو یا رسول اللہﷺ


جہاز امت کا حق نے کردیا ہے آپ کے ہاتھوں

بس اب چاہو، ڈباو یا تراو یا رسول اللہﷺ


پھنسا کر اپنے دام عشق میں امداد عاجز کو

بس اب قید دو عالم سے چھڑاو یا رسول اللہﷺ

شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صارف:تیمورصدیقی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]