جہاں میں جو عزّ و جاہ چاہے ۔ سلمان رسول

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر: سلمان رسول

نعت پاک رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جہاں میں جو عزّ و جاہ چاہے

حضورﷺ کو بے پناہ چاہے

جبیں کو قدموں میں ان کے رکھ دے

جو سر پہ اپنے کلاہ چاہے

رہے ہمیشہ غلام ان کا

اگر کوئی مہر و ماہ چاہے

جو ان کے در کا ہوا گدا، وہ

نہ پھر کوئی بارگاہ چاہے

ہو نام ان کا جو ڈھال اپنی

تو سامنے ہو سپاہ چاہے

ازل سے سلمان ان کا عاشق

انھی کی بس وہ نگاہ چاہے


پچھلا کلام : دہر کے اجالوں کا، جوبن آپ کے عارض

اگلا کلام : مہر و مہ و انجم کی، تنویر کا وہ باعث

تمام شاعری : سلمان رسول کی حمدیہ و نعتیہ شاعری

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات