"جو دل کا نور ہے اس خواب پر کروڑوں سلام" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: 200px {{#seo: |title=سعود عثمانی ۔ آپ تو جانتے ہیں مرے کرب کو ، آپ سے کیا چھپا ہے بَھلا...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
[[ملف:Naat Kainaat Saud Usmani.jpg|200px]]
[[ملف:Naat Kainaat Saud Usmani.jpg|300px]]
{{#seo:
{{#seo:
|title=سعود عثمانی ۔ آپ تو جانتے ہیں مرے کرب کو ، آپ سے کیا چھپا ہے بَھلا یا نبی
|title=جو دل کا نور ہے اس خواب پر کروڑوں سلام
|keywords=سعود عثمانی، سعود عثمانی کی شاعری، سعود عثمانی کی غزلیں، سعود عثمانی کی نعتیں،  سعود عثمانی ایک منفرد شاعر، سعود عثمانی کی تحریریں  
|keywords=جو دل کا نور ہے اس خواب پر کروڑوں سلام، سعود عثمانی، سعود عثمانی کی شاعری، سعود عثمانی کی غزلیں، سعود عثمانی کی نعتیں،  سعود عثمانی ایک منفرد شاعر، سعود عثمانی کی تحریریں  
|description=آپ تو جانتے ہیں مرے کرب کو ، آپ سے کیا چھپا ہے بَھلا یا نبی !
|description=جو دل کا نور ہے اس خواب پر کروڑوں سلام ۔ سعود عثمانی کا ایک خوبصورت سلام  !
 
میرے احوال پر بھی نظر کیجیے، آپ کو آپ کا واسطہ یا نبی !
 
 
آپ کا دین دنیا میں دائم رہے.سختیوں میں بھی ہم اس پہ قائم رہے
   
   
}}
}}


شاعر: [[ سعود عثمانی ]]
شاعر: [[ سعود عثمانی ]]


=== سلام ===  
=== سلام ===  

نسخہ بمطابق 09:29، 28 اکتوبر 2019ء

Naat Kainaat Saud Usmani.jpg

شاعر: سعود عثمانی

سلام

جو دل کا نور ہے اس خواب پر کروڑوں سلام

سب اہل بیت، سب اصحاب پر کروڑوں سلام


کتابِ عشقِ محمد ہے اسوہء صدیق

اور اس کتاب کے ہر باب پر کروڑوں سلام


عمر عطائے الٰہی ' عمر دعائے نبی

شہید ِمنبر و محراب پر کروڑوں سلام


کتابِ حق ہے گواہ ِ شہادتِ عثمان

شہید ِ صفحہ ء زرتاب پر کروڑوں سلام


فقط علی ہے' اگر ہے کوئی نظیر ِعلی

سلام ' ہستی ء نایاب پر کروڑوں سلام


ہے روز آل محمد پہ پنج وقتہ درود

نماز کے ادب آداب پر کروڑوں سلام


مزاج ِصلح ِامام ِحسن پہ جان فدا

دیار ِ دل ! ترے مہتاب پر کروڑوں سلام


ہے کس کی ایسی حکومت بجز امام حسین

سو ان کی جنگ ِ ظفریاب پہ کروڑوں سلام


سلام شہر مدینہ میں رہنے والوں پر

ہر ایک شیخ ہر اک شاب پر کروڑوں سلام


مدینہ بھی تو مکینِ دل نبی ہے سعود

سو اس مکین ِ ابد تاب پر کروڑوں سلام

مزید دیکھیے

پرویز ساحر | حافظ محبوب احمد | ڈاکٹر عزیز فیصل | ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی | راحل بخاری | سلمان رسول | سید شاکر القادری | سید ضیا الدین نعیم | عباس عدیم قریشی | مجید اختر | محمد اسامہ سرسری | محمد عارف قادری | نورین طلعت عروبہ