جنوری 2019 ۔ 25 واں ماہانہ محفل ِ نعت

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 18:52، 24 جنوری 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


Arsalan Arshad.jpg

رپورٹ : ارسلان ارشد

نعت لائبریری، شاہدرہ کی 25 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ ِ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت لائبریری، شاہدرہ کے زیرِ اہتمام سال 2019 کی پہلی اور مجموعی طور پر 25 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت 13 جنوری 2019 بروز اتوار بعد از نمازِ عشاء نعت نعت لائبریری، شاہدرہ میں منعقد ہوئی

صاحبِ صدارت و مہمانِ خاص بزرگ نعت گو شاعر نعتیہ مجموعہ "خوشبوئے آگہی" کے تخلیق کار محترم جناب ظہیر احمد ظہیر تھے جبکہ مہمانانِ اعزاز میں جناب عقیل شافی ، ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد ، ساجد ڈھلوں نوری اور محمد اشرف محمد کے اسمائے گرامی شامل تھے


محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے قاری محمد نعمان چشتی نے فرمایا اور نظامت کے فرائض محمد ارسلان ارشد نے نبھائے جبکہ ہدیہ نعت بحضور سرورِ کائنات(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) پیش کرنے والوں میںکشور نعت اکیڈمی کے طالب علموں محمد احسن، عبد اللہ رانا کے علاوہ فرقان ارشد، یٰسین صابری، عرفان احمد نقوی، [[ قاری محمد نعمان چشتی،محمد احمد رضا قادری ، محمد علی ظہیر اور محمد نصیر احمد قادری انصاری شامل تھے. حسبِ دستور تمام نعت خوانان نے مہمانِ خاص کا ہی کلام پیش کیا.


سلسلہ نعت خوانی کے بعد معزز مہمانانِ اعزاز نے اپنے اپنے انداز میں جناب ظہیر احمد ظہیر کی نعتیہ ادب کے لیئے خدمات پر اُن کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اپنا نعتیہ کلام بھی حاضرین کی سماعتوں کی نذر کیا اس موقع پر سرپرستِ محفل بابا جی محمد یوسف ورک قادری صاحب نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور محفل کشورِ نعت کے اغراض و مقاصد بیان کیئے جبکہ آخر میں مہمانِ خاص جناب ظہیر احمد ظہیر نے اپنا نعتیہ کلام سنایا اور اپنے تاثرات کا بھی اظہار فرمایا جس میں انہوں نے منتظمین کی کاوش کو سراہا اور اپنے سفرِ نعت کے حوالے سے گفتگو فرمائی مہمان خاص کی گفتگو اور کلام کے بعد اُن ہی کی کا لکھا ہوا سلام پڑھا گیا اور اجتماعی دعا پر 25 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت مکمل ہوئی.

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات