جنوری 2019 ۔ 25 واں ماہانہ محفل ِ نعت

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:09، 21 جنوری 2019ء از 103.255.5.45 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: نعت لائبریری شاہدرہ کے زیرِ اہتمام سال 2019 کی پہلی اور مجموعی طور پر 25 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت 13...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعت لائبریری شاہدرہ کے زیرِ اہتمام سال 2019 کی پہلی اور مجموعی طور پر 25 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت 13 جنوری 2019 بروز اتوار بعد از نمازِ عشاء نعت لائبریری شاہدرہ میں منعقد ہوئی صاحبِ صدارت و مہمانِ خاص بزرگ نعت گو شاعر نعتیہ مجموعہ "خوشبوئے آگہی" کے تخلیق کار محترم جناب ظہیر احمد ظہیر تھے جبکہ مہمانانِ اعزاز میں جناب عقیل شافی، ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد، محمد ساجد ڈھلوں نوری اور محمد اشرف محمد کے اسمائے گرامی شامل تھے محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے قاری محمد نعمان چشتی نے فرمایا اور نظامت کے فرائض محمد ارسلان ارشد نے نبھائے جبکہ ہدیہ نعت بحضور سرورِ کائنات(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) پیش کرنے والوں میں کشورِ نعت اکیڈمی کے طالب علموں محمد احسن، محمد عبد اللہ رانا کے علاوہ محمد فرقان ارشد محمد یٰسین صابری، سید عرفان احمد نقوی، قاری محمد نعمان چشتی، محمد احمد رضا قادری، محمد علی ظہیر اور محمد نصیر احمد قادری انصاری شامل تھے. حسبِ دستور تمام نعت خوانان نے مہمانِ خاص کا ہی کلام پیش کیا.  سلسلہ نعت خوانی کے بعد معزز مہمانانِ اعزاز نے اپنے اپنے انداز میں جناب ظہیر احمد ظہیر کی نعتیہ ادب کے لیئے خدمات پر اُن کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اپنا نعتیہ کلام بھی حاضرین کی سماعتوں کی نذر کیا اس موقع پر سرپرستِ محفل بابا جی محمد یوسف ورک قادری صاحب نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور محفلِ کشورِ نعت کے اعراض و مقاصد بیان کیئے جبکہ آخر میں مہمانِ خاص جناب ظہیر احمد ظہیر نے اپنا نعتیہ کلام سنایا اور اپنے تاثرات کا بھی اظہار فرمایا جس میں انہوں نے منتظمین کی کاوش کو سراہا اور اپنے سفرِ نعت کے حوالے سے گفتگو فرمائی مہمان خاص کی گفتگو اور کلام کے بعد اُن ہی کی کا لکھا ہوا سلام پڑھا گیا اور اجتماعی دعا پر 25 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت مکمل ہوئی.