"جمال نور خدا سے مجھے نوازتے ہیں ۔ سائل نظامی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: سائل نظامی ==== {{نعت}} ==== جمالِ نورِ خدا سے مجھے نوازتے ہیں حضور اپنی دَیا سے مج...)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 08:59، 23 دسمبر 2017ء


شاعر: سائل نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جمالِ نورِ خدا سے مجھے نوازتے ہیں

حضور اپنی دَیا سے مجھے نوازتے ہیں


وہ بھوک سہہ نہیں سکتے ہیں اپنے ناعت کی

حضو رزقِ ثنا سے مجھے نوازتے ہیں


حد و کنار کہاں ہے عطائے سرور کی

وہ توڑ کر مرے کاسے مجھے نوازتے ہیں


مآل و مال سے ، شعرو سخن سے ، نعتوں سے

وہ کیسی کیسی ادا سے مجھے نوازتے ہیں


وہ لے کے چادرِ تطہیر میں نواسوں کو

وِلائے آلِ عباء سے مجھے نوازتے ہیں


حسن حسین بھی غوثِ جلی بھی، خواجہ بھی

مِرے نبی کے نواسے مجھے نوازتے ہیں

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام