جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ ۔ عابد بریلوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:02، 11 اگست 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: عابد بریلوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جشنِ آمدِ رسول اللہ ہی اللہ

بی بی آمنہ کے پھول اللہ ہی اللہ


جب کے سرکار تشریف لانے لگے

حُوروغِلماں بھی خوشیاں منانے لگے


ہر طرف نور کی روشنی چھاگئی

مصطفیٰ کیا ملے زندگی مل گئی


اے حلیمہ تیری گود میں آگئے

دونوں عالم کے رسول اللہ ہی اللہ


چہرہ مصطفیٰ جب دکھایا گیا

چھپ گئے تارے اور چاند شرما گیا


آمنہ دیکھ کر مسکرانے لگیں

حوَا مریم بھی خوشیاں منانے لگیں


آمنہ بی بی سب سے یہ کہنے لگیں

دونوں عالم کے ہیں پھول اللہ ہی اللہ