جب ہوا جیسا ہوا بس اُن کی خاطر ہوگیا ۔ اسد ثنائی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: اسد ثنائی

مطبوعہ : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جب ہوا جیسا ہوا بس اُن کی خاطر ہوگیا

اِس زمین و آسماں کا حسن ظاہر ہو گیا


کوئی انصاری ہوا کوئی مہاجر ہوگیا

جو ملا اُن سے وہ طیّب اور طاہر ہوگیا


ہے زبانِ شوق پر حق کی تجلی کا سوال

من راٰنی من راٰنی ، حکم صادر ہوگیا


بندگانِ حق کی نظروں میں ہوا ذی احترام

نعت کی راہوں کا جب سے میں مسافر ہوگیا


گنبدِ خضرا کی جانب جب اُٹھی پہلی نظر

آنکھ ناظر ہوگئی اور قلب ذاکر ہوگیا


اے اسدؔ !اُس خواب پر قربان میری زندگی

جس کی میں تعبیر بن کر در پہ حاضر ہوگیا


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام