جب نظر جانبِ در بارِ دگر جاتی ہے ۔واحد نظیر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

WAHID NAZIR.jpg

شاعر : واحد نظیر

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 1

کلام نمبر : 40

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جب نظر جانبِ دربارِ دگر جاتی ہے

دل کی تسکین بغاوت پہ اتر جاتی ہے


نور افگن ہے مدینے کا تصوّر کتنا

کہکشاں فکرکےگردوں پہ بکھرجاتی ہے


رحمت و نورکی بارش میں نہا جاتا ہوں

ذکر سے ان کے مری روح نکھر جاتی ہے


یوں سمیٹےہوئے گلہائےجہاں کی خوشبو

حسبِ معمول صبا روز کدھر جاتی ہے


جس جگہ ہوتی ہےمحبوبِ خداکی مدحت

اس جگہ ٹولی فرشتوں کی ٹھہر جاتی ہے


نعت کےشعرمیں ڈھلتے نہیں یونہی الفاظ

روشنی حرف کے سینے میں اُتر جاتی ہے


چشمِ تر ہے کہ نظیر اور فزوں تر دائم

ورنہ چڑھتی ہوئی ندّی بھی اتر جاتی ہے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام