ثنائے خواجہ میں اے ذہن! کوئی مضموں سوچ۔ عاصی کرنالی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:40، 1 جنوری 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←‏مزید دیکھیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Aasi Karnali.jpg

شاعر : عاصی کرنالی

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ثنائے خواجہ میں اے ذہن! کوئی مضموں سوچ

جناب! وادیِ حیرت میں گم ہوں، کیا سوچوں؟


زبان! مرحلہِ مدح پیش ہے، کچھ بول

مجالِ حرف زدن ہی نہیں ہے کیا بولوں؟


قلم! بیاضِ عقیدت میں کوئی مصرع لکھ

بجا کہا، سرِ تسلیمِ خم ہے کیا لکھوں؟


شعور! اُن کے مقامِ پیمبری کو سمجھ

میں قیدِ حد میں ہوں، وہ بیکراں ہیں کیا سمجھوں؟


خرد! بقدرِ رسائی تُو اُن کے علم کو جان

میں نارسائی کا نقطہ ہوں اُن کو کیا جانوں؟


خیال! گنبدِ خضرٰی کی سمت اُڑ، پر کھول

یہ میں ہوں اور یہ مرے بال وپر ہیں کیا کھولوں؟


طلب! مدینے چلیں نیکیوں کے دفتر باندھ

یہاں یہ رختِ سفر ہی نہیں ہے کیا باندھوں؟


نگاہ! دیکھ کہ ہے رُوبرو دیارِ جمال

ہے ذرہ ذرہ اں آفتاب کیا دیکھوں؟


دل! اُن سے حرفِ دعا، شیوہِ تمنا مانگ

بلا سوال وہ دامن بھریں تو کیا مانگوں؟


حضور! عجزِ بیاں کو بیاں سمجھ لیجے

تہی ہے دامنِ فن، آستاں پہ کیا لاؤں؟


پیشکش[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ابو المیزاب اویس

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات