تو ہے مشکل کشا، اے خدا، اے خدا ۔ ظفر اقبال

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

شاعر: ظفراقبال

حمد ِباری تعالی جل جلالہ[ترمیم]

تو ہے مشکل کشا، اے خدا، اے خدا

مجھ کو مجھ سے بچا، اے خدا، اے خدا


کب سے بھٹکا ہوا دشتِ خواہش میں ہوں

مجھ کو رستہ بتا ، اے خدا، اے خدا


کوئی دوبارہ ملنے کی توفیق دے

میں ہوں خود سے جدا، اے خدا، اے خدا


اپنے افلاک سے میرے ادراک سے

تو ہے سب سے بڑا، اے خدا، اے خدا


رنگِ خوابِ ہنر تیری رحمت سے ہے

تیری قدرت سے تھا، اے خدا، اے خدا


عاجزی کا اثر میری آواز میں

تو نے پیدا کیا، اے خدا، اے خدا


میں نے جو کچھ کیا، تیری تائید سے

مجھ سے جو کچھ ہوا، اے خدا، اے خدا


مجھ کو حیرت بھی دے، مجھ کو حسرت بھی دے

یوں تو سب کچھ دیا، اے خدا، اے خدا


جانے کب سے اٹھائے ہوئے ہے ظفر

بارِ دستِ دعا، اے خدا، اے خدا


مزید دیکھیے[ترمیم]

اس ہفتے زیادہ پڑھے جانے والے کلام