توفیق ثنا جو مل رہی ہے ۔ عزیز احسن

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: عزیز احسن

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

توفیقِ ثنا جو مل رہی ہے

اس دل پہ نظر حضور کی ہے


آقا مجھے در پہ حاضری کا

اب اذن ملے کہ بے کلی ہے


مل جائے گا کچھ ہنر بھی اک دن

کوشش تو ثنا کی میں نے کی ہے


حاضر ہوں خیال میں جو در پر

احساس میں کیا شگفتگی ہے


اے کاش! ہو پیروی کی مظہر

نعتوں میں جو آج آگہی ہے


گہرا ہو وہ رنگ پیروی کا

کردار کہے محمدی ہے


اک نام ہے روشنی کا حامل

اک اسم کی سب یہ روشنی ہے


حبّ شہِ دوسرا دلوں میں

روحوں میں بھی ایک تازگی ہے


مدحت کے صلے میں ان کو دیکھوں

دھڑکن میں یہ آرزو بسی ہے


توفیق ثنائے سرور دیں

احسن کو نصیب سے ملی ہے