تم یو نہی سمجھنا کہ فنا میرے لئے ہے ۔ مولانا محمد علی جوہر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: محمد علی جوہر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تم یو نہی سمجھنا کہ فنا میرے لئے ہے

پر غیب سے سامان بقا میرے لئے ہے


پیغام ملا تھا جو حسین ابن علی کو

خوش ہوں وہی پیغام قضا میرے لئے ہے


میں کھوکے تری راہ میں سب دولتِ دنیا

سمجھا کہ کچھ اس سے بھی سوا میرے لئے ہے


توحید تو یہ ہے کہ خدا حشر میں کہہ دے

یہ بندہ دو عالم سے خفا میرے لئے ہے


کیا ڈر ہے جو ہو ساری خدائی بھی مخالف

کافی ہے اگر ایک خدا میرے لئے ہے


اے شافع محشر جو کرے تو نہ شفاعت

پھر کون وہاں تیرے سوا میرے لئے ہے


کیوں ایسے نبی پر نہ فدا ہوں کہ جو فرمائے

اچھے تو سبھی کے ہیں برا میرے لئے ہے