تبادلۂ خیال:سمیعہ ناز

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مارچ 2016 میں سمیعہ ناز اقبال نے ایک قابل ذکر نعتیہ مشاعرے اور نعت رنگ کے پچیس شمارے مکمل ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں نعت ریسرچ سینٹر کراچی پاکستان کے ڈائریکٹر محترم ڈاکٹر عزیز احسن صاحب کی خصوصی شرکت رہی۔ یوکے کے کئی شہروں سے مشہور و معروف نامور شعرا اور ادیبوں نے شرکت کی۔ جن میں سر فہرست ڈاکٹر مختار الدین احمد، ڈاکٹر مقصود الہی شیخ، طلعت سلیم ، جاوید اقبال ستار، تسنیم حسن ، خواجہ محمد عارف، اشتیاق میر، سعدیہ سیٹھی، ڈاکٹر قیصر زیدی اور ممتاز علی شامل ہیں۔ نعت ریسرچ سینٹر یوکے کی جانب سے بہترین مدیر اعلیٰ کا ایوارڈ سید صبیح رحمانی صاحب کے لیے مخصوص کیا اس کے ساتھ ساتھ بہترین نقاد کا ایوارڈ محترم عزیز احسن صاحب کو تمام شرکاء کی موجودگی میں دیا گیا یہ نعت ریسرچ سینٹر کے لیے بہت ب… [22:54, 2/4/2019] Anl Samia NAZ: نعتیہ خدمات صفحہ نمبر 2۔2

انٹرنیٹ پر فیس بک سوشل میڈیا کی دنیا میں بھی سمیعہ ناز نے نعت کی خدمات سر انجام دیں جن میں سر فہرست نعت ریسرچ سینٹر کا گروپ پہلی مرتبہ فیس بک پر متعارف کروایا۔ نعت ریسرچ سینٹر لیڈز یوکے کے نام سے جو آج بھی موجود ہے اور اس پر تین ہزار سے زائد ممبز موجود ہیں۔ اس کے بعد نعت ریسرچ سینٹر انٹرنیشنل کا پیج بنایا گیا تاکہ نعتیہ لٹریچر کو مزید فروغ حاصل ہو اور انٹرنیشنل لیول پر اس پر کام ہوتا رہے اور الحمدللہ یہ پیج بھی کامیابی سے اپنا سفر طے کر رہا ہے ۔ 2016 میں سمیعہ ناز نے نعت ریسرچ سینٹر یوکے کے نام سے ایک اور پیج  سیٹ اپ کیا جس پر یوکے کی تمام سرگرمیاں گاہے بہ گاہے شیئر کی جاتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے علاوہ ازیں ایک نعت فوٹوز کا پیج بھی سمیعہ ناز نے فیس بک پر تشکیل دیا جس پر دنیا کے تمام نعت گو شعرا کی نعوت کے فوٹوز کو شیئر کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ فیس بک پر متعدد ہونے والے نعتیہ مشاعروں پر کی جانے والی نعتیہ کاوشوں کو اس پیج پر باقاعدہ شیئر کیا جاتا ہے۔  اس پیج پر سمیعہ ناز نے خود بھی 40 سے زائد شعرا کی نعتوں کو خوبصورت سجا کر پیج پر پبلش کیا ہے۔ جن میں سر فہرست اور سب سے زیادہ حفیظ تائب رح کے 100 سے زائد نعتیہ اشعار پر کام کیا ہے ۔ وہ نعتیہ اشعار جن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوبصورت ناموں کا جا بجا ذکر ہوا ہے ۔ [22:56, 2/4/2019] Anl Samia NAZ:   نعتیہ خدمات صفحہ نمبر 3 ریڈیو پروگرامز

2002 میں لیڈز رمضان ریڈیو پر پہلی بار سمیعہ ناز کی آواز براہ راست سنی گئی۔ پورے ایک ماہ رمضان کے خوبصورت پروگرام پیش کیے جنہیں بہت پسند کیا گیا۔ 2004 میں ایک بار پھر پورے ماہ کے لیے رمضان المبارک میں پروگرام پیش کیے قرآن و سنت کی روشنی میں۔ 2007 سے 2009 تک ریڈیو ایشین فیور پر براہ راست پروگرام قرآن و حدیث کی روشنی میں پیش کیے۔ اور ساتھ ساتھ نعتیہ کلام کی ریکارڈنگ بھی تمام سامعین کی سماعتوں کی نذر کی۔ اس پروگرام نے بہت شہرت حاصل کی لیڈز ، بریڈ فورڈ اور قرب و جوار کے تمام شہروں میں یہ پروگرام ہر جمعة المبارک کو باقاعدہ سنا جاتا رہا اور بہت مقبول ہوا سمیعہ ناز کی آواز ہر مومن دل کی آواز بن گئی۔ اس پروگرام کے آغاز میں سمیعہ ناز اپنا نعتیہ کلام تمام سامعین کی نذر کرتی تھیں تاکہ  ان سب کے نعتیہ ذوق و شوق کی تسکین ہوتی رہے ۔ 2009 میں سمیعہ ناز نے ریڈیو ایشین فیور کے تعاون سے ایک بہت بڑی محفل میلاد کا انعقاد کیا اور خود میزبانی کے فرائض انجام دئیے عورتوں کے لیے باقاعدہ پردے کا انتظام کیا گیا ۔اس محفل میں شہباز قمر فریدی، یوسف میمن اور قاری جاوید اختر قادری کو دعوت دی گئی تھی۔ اس محفل میں شہباز قمر فریدی نے سمیعہ ناز کا ایک نعتیہ کلام ان کی کتاب خزینہء نور سے پیش کیا۔ یہ محفلِ میلاد لیڈز کی سب سے شاندار اور کامیاب محفل قرار پائی جس کو پاکستان کے مشہور و معروف ثنا خواں یوسف میمن صاحب آج بھی یاد رکھے ہوئے ہیں۔  2009 سے 2010 تک سمیعہ ناز نے ریڈیو رمضان لیڈز جوائن کیا جس میں انہوں نے نعت کے حوالوں سے بھرپور کام کیا۔ نعتیہ مقابلے کا پروگرام بچوں کے لیے خصوصاً ترتیب دیا۔ اس کے علاوہ نعت سے جڑے تمام نعت گو شعرا اور نعت خوانوں کے انٹرویوز ریڈیو رمضان لیڈز پر براہ راست لیے گئے اور ان سے نعتیہ کلام بھی سنے گئے۔ جن میں پاکستان کے مشہور و معروف نعت خواں خواتین و حضرات شامل ہیں ۔ ان میں سر فہرست : قاری نجم المصطفےٰ اویس رضا قادری سید ذبیب مسعود سرور حسین نقشبندی شہباز قمر فریدی ذوالفقار علی حسینی حوریہ فہیم

نعت گو شعرا۔۔۔ سید صبیح رحمانی (پاکستان نورین طلعت عروبہ (پاکستان خواجہ محمد عارف ( برمنگھم یوکے طلعت سلیم (برمنگھم یوکے شامل ہیں۔ 2010 میں ہی سمیعہ ناز نے ہڈسفیلڈ ریڈیو جوائن کیا جس میں انہوں نے مزید نعتیہ پروگرام کیے اور انٹرویو کا سلسلہ جاری رکھا۔ نعتیہ ادب اور نعت ریسرچ سینٹر کے حوالے سے بات چیت کے لیے سید صبیح رحمانی صاحب کو دعوت دی گئی ریڈیو ہڈسفیلڈ سے براہ راست ۔ حوریہ فہیم کو پاکستان کراچی سے براہ راست دعوت دی گئی انہوں نے خوبصورت نعتیہ کلام سنائے۔ واجدہ خان کو ویکفیلڈ یوکے سے دعوت دی گئی وہ باقاعدہ ہڈسفیلڈ ریڈیو اسٹیشن آئیں اور اپنی خوبصورت آواز میں تمام سامعین کو نعتیہ کلام سنائے۔ [22:56, 2/4/2019] Anl Samia NAZ: نعتیہ خدمات صفحہ نمبر 4

2011 میں لیڈز میں ایک نئی ادبی تنظیم  " یارکشائر ادبی فورم " کی بنیاد رکھی گئی جس کا مقصد اردو ادب کی ترویج و اشاعت تھا ۔اس میں سمیعہ ناز کی شرکت صرف اسی وجہ سے ممکن ہوئی کہ وہ اردو ادب کے ساتھ ساتھ نعتیہ ادب کا فروغ بھی چاہتی تھیں یوں اس تنظیم کے سات بورڈ ممبران منتخب ہوئے۔سمیعہ ناز، اشتیاق میر، ظہیر احمد، غزل انصاری، تسنیم حسن ، فرحان قدوسی اور مدیحہ انصاری۔ سمیعہ ناز کو ایک بورڈ ممبر کی حثییت سے شامل کیا گیا اور مالی امور کی ذمداریاں بھی دی گئیں ۔  2014 میں سمیعہ ناز کو یارکشائر ادبی فورم کی وائس چیئر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ اس تنظیم کے زیر اہتمام شعر و ادب کے بہترین مشاعرے منقعد کیے جاتے ہیں جن میں اعلیٰ پائے کے استاد شعرا شامل ہوتے ہیں ۔ یوکے کے تمام شہروں سے لوکل شعرا بھی شریک ہوتے ہیں ۔ سمیعہ ناز نے تمام شعرا کے ساتھ متعدد مشاعرے پڑھے ہیں جن میں سر فہرست انور مسعود، امجد اسلام امجد، فرحت عباس شاہ، فاطمہ حسن سیما غزل، صغرا صدف، وصی شاہ، باصر کاظمی، سلمان باسط، ریحانہ روحی، ڈاکٹر صباحت واسطی، ریحانہ قمر اور ناصرہ زبیری شامل ہیں

سمیعہ ناز کی اس تنظیم میں شمولیت سے متعدد نعتیہ مشاعرے بھی یارکشائر ادبی فورم نے کروائے جن کی میزبانی کا شرف سمیعہ ناز کو حاصل ہوا۔ 2011 میں یارکشائر ادبی فورم کا سب سے پہلا مشاعرہ نعتیہ مشاعرہ تھا جس کے مہمان خصوصی سید صبیح رحمانی صاحب تھے اور صدارت ڈاکٹر مختار الدین احمد صاحب کی تھی۔ سمیعہ ناز نے صبیح رحمانی صاحب کے نعتیہ سفر کا مختصر تعارف شرکاء بزم کے سامنے پیش کیا۔ یہ ایک نہایت کامیاب مشاعرہ قرار پایا ۔اس نعتیہ مشاعرے میں یوکے کے تمام شہروں سے شاعروں نے نمائندگی کی۔ جن میں گلناز کوثر کونٹری سے ، فرزانہ نیناں نے نوٹنگھم سے شرکت کی نعت گو شعرا میں سر فہرست طلعت سلیم صاحبہ اور خواجہ محمد عارف صاحب نے برمنگھم سے  شرکت کی۔ 2012 میں دوسرا نعتیہ مشاعرہ یارکشائر ادبی فورم کے زیر اہتمام رکھا گیا جس میں سرور حسین نقشبندی صاحب مہمان خصوصی تھے اور اس خوبصورت بزم کی میزبانی کے فرائض سمیعہ ناز اور اشتیاق میر صاحب نے انجام دیے۔ 2014 میں یارکشائر ادبی فورم کے زیر اہتمام ایک نعتیہ محفل سجائی گئی جس کے مہمان خصوصی محترم عزیز احسن صاحب تھے اور اس بزم کی میزبانی کے فرائض بھی سمیعہ ناز نے انجام دیے۔ 2015 میں یارکشائر ادبی فورم نے سمیعہ ناز کی وساطت سے ایک نعتیہ محفل سجائی جس میں دو مشہور و معروف پاکستان کے ثنا خوانوں کو دعوت دی گئی ۔ سید ذبیب مسعود اور ذوالفقار علی حسینی کو ۔اس نعتیہ محفل کی میزبانی کا شرف بھی سمیعہ ناز کو حاصل ہوا۔ سید ذبیب مسعود نے سمیعہ ناز کی تازہ لکھی ہوئی ایک نعتیہ کاوش بھی تمام شرکائے بزم کی نذر کی۔ 2016 میں پھر ایک مرتبہ پاکستان لاہور سے تشریف لائے ہوئے مشہور و معروف نعت گو شاعر و ثنا خواں ، چیرمین آف نعت فورم انٹرنیشنل سرور حسین نقشبندی صاحب کے اعزاز میں ایک نعتیہ مشاعرہ یارکشائر ادبی فورم کے زیر اہتمام رکھا گیا  جس میں سرور حسین صاحب کا مختصر تعارف سمیعہ ناز نے پیش کیا ۔ [22:57, 2/4/2019] Anl Samia NAZ: نعتیہ خدمات صفحہ نمبر 5

  1. نور ٹی وی برمنگھم یوکے سے پہلی مرتبہ ایک براہ راست نعتیہ محفل مشاعرہ کا انعقاد سمیعہ ناز نے کیا جس میں خصوصی دعوت پر پاکستان لاہور سے تشریف لائے ہوئے نعت گو شاعر سرور حسین نقشبندی صاحب تشریف لائے۔ اس نعتیہ محفل مشاعرہ کی صدارت کے لیے ڈاکٹر مختار الدین احمد صاحب خاص طور پر رادھرم سے تشریف لائے۔ مہمانان اعزاز میں طلعت سلیم صاحبہ برمنگھم سے ، ڈاکٹر قیصر زیدی صاحب شیفلڈ سے، اور نعیم حیدر برمنگھم سے تشریف لائے۔ اس محفل میں سمیعہ ناز نے میزبانی کے فرائض بھی انجام دیے اور صاحب صدر کی اجازت سے اپنا نعتیہ کلام بھی سب کی سماعتوں کی نذر کیا۔ یہ مشاعرہ بہت کامیاب اور بےحد مقبول ہوا۔ 
  1. نور ٹی وی یوکے کی تاریخ کا قابل ذکر مشاعرہ

2016 مارچ میں دوسری مرتبہ نور ٹی وی کی تاریخ میں ایک اور قابل ذکر مشاعرہ منعقد ہوا جس کی میزبانی کا شرف سمیعہ ناز کو عطا ہوا۔ یہ مشاعرہ دنیا کے 177 ممالک میں براہ راست دیکھایا گیا۔ مشاعرے کی صدارت محترم قبلہ پیر علائو الدین صدیقی صاحب نے فرمائی۔ مہمان خصوصی محترم عزیز احسن صاحب اور دیگر مہمانان اعزاز میں یوکے بھر سے چنیدہ شاعر اور شاعرات نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر مختار الدین احمد ( رادھرم)، ڈاکٹر قیصر زیدی (شیفیلڈ)، محترمہ طلعت سلیم صاحبہ (برمنگھم)، خواجہ محمد عارف (برمنگھم)، محترمہ سعدیہ سیٹھی صاحبہ (نوٹنگھم)، ممتاز علی (برنلے)، اس مشاعرے کو روایت سے ہٹ کر منعقد کیا گیا جس میں خاص الخاص نعتیہ ادب اور نعتیہ تنقید پر مدلل گفتگو کے لیے نعت ریسرچ سینٹر کراچی پاکستان کے ڈائریکٹر محترم عزیز احسن صاحب کو خصوصا دعوت دی گئی تاکہ وہ نعت کے آداب اور تنقید کے حوالے سے تمام عالم اسلام کو آگہی دیں جو کو بے حد احسن قدم رہا اس مشاعرے کا اور اس بات کی اجازت باالخصوص چئیرمین آف نور ٹی وی قبلہ پیر علاو الدین صدیقی صاحب نےمرحمت فرمائی ۔ [22:57, 2/4/2019] Anl Samia NAZ: نعتیہ خدمات صفحہ نمبر 6

پاکستان قونصل بریڈفوڈ یوکے میں پہلی مرتبہ ربیع الاول کے مہینے میں محفل میلاد کے انعقاد کا فیصلہ 2017 میں کیا گیا نئے قونصل جنرل کی تقرری کے بعد یہ فیصلہ عمل میں آیا جو بہت خوش آئند ثابت ہوا۔ محفل میلاد کی  میزبانی کے تمام فرائض سمیعہ ناز کے سپرد کیے گئے جو سمیعہ ناز نے بڑی زمہ داری اور محفل میلاد کے ادب و تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے اس بزم کو سجایا۔ 2018 میں دوبارہ سمیعہ ناز کو پاکستان قونصل بریڈفورڈ یوکے کی طرف سے ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں اجازت نامہ موصول ہوا کہ محفل میلاد کے تمام فرائض کی زمہ داری ان کے سپرد کی جاتی ہے جسے سمیعہ ناز نے بڑی محبت اور خوش اسلوبی سے سر انجام دیا۔