تبادلۂ خیال:ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:59، 1 جولائی 2020ء از 101.53.254.19 (تبادلۂ خیال)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.

ذوالفقار علی دانش ایک بہادر انسان تھے ۔ انہوں نے ایک لمبا عرصہ ایک پراسرار بیماری کی زیر اثر گذارا جس میں کمر کے اکڑاو کی وجہ سے اٹھنا بیٹھا بھی مشکل تھا لیکن اس حالت میں بھی اگر انہیں لاہور سے بھی تقدیسی شاعری کی دعوت ملی اور ان کے پاس وقت ہوا تو وہ ضرور حاضر ہوئے ۔ ذوالفقار علی دانش کی طہارت ِ قلبی اور خوئے رضائے الہی کا میں خود گواہ ہے ۔ کسی کی مدد کرنی ہو یا عشق ِ رسول کی بات ہو ،نیکی کی طرف بھاگ کر جانے والے انسان تھے ۔ انتہائی ملنسار اور محبت کرنے والی ہستی ۔ اگر دانش نے اپنے بارے یہ کہا تھا تو کچھ غلط نہیں تھا ۔

میں محبت کا استعارہ ہوں -

مجھ سے وابستگی ضروری ہے


ذوالفقار علی دانش نعت سے محبت رکھنے والے ان ذہین نوجوانوں میں سے جنہوں نے "نعت کائنات" کا فارمیٹ بہت جلدی سمجھ لیا ۔ اپنی بہت سی شاعری کے علاوہ اپنے ادارے "ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال" کے تحت ہونے والے ماہانہ نعتیہ مشاعروں کی رپورٹس بھی نعت کائنات پر پیش کرنا شروع کر دیں ۔


ذوالفقار علی دانش کی طہارت ِ قلبی اور خوئے رضائے الہی کا میں خود گواہ ہے ۔ کسی کی مدد کرنی ہو یا عشق ِ رسول کی بات کہو ،نیکی کی طرف بھاگ کر جانے والے انسان تھے ۔ انتہائی ملنسار اور محبت کرنے والی ہستی ۔ لفظ و سخن سے آشنا اور پر سوز آواز کا مالک یہ خوبصورت دوستاب ہم میں نہیں رہے ۔

انا اللہ و انا الیہ راجعون ۔


آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے ۔



اہم روابط