بی بی آمنہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.


آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی والدہ ماجدہ ہیں ۔ ولادت ِ رسول کریم سے آپ کی قسمت کا ستارا ایسا روشن ہوا کہ سب عورتیں حسرت کرتے رہ گئیں ۔ حضرت عبداللہ بن عبدا لمطلب کی قبر کی زیارت سے واپسی پر ابواء کے مقام پر فرشتہ اجل نے آلیا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نظر ڈالی تو بے اختیار پکاریں۔ <ref> ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی، بر صغیر پاک و ہند میں عربی نعتیہ شاعری ، محکمہ اوقاف، پنجاب، 2002 ء ص 348 بحوالہ الخصائص الکبری، ص: 79/1

</ref>  


بارك فيك الله من غلام * يا ابن الذي من حومة الحمام

اللہ تمہیں بابرکت لڑکا بنائے، اے اس باپ کے بیٹے جو جنگ کی سختی کے مقام سے نہیں گھبراتا۔


نجا بعون الملك المنعام * فودي غداة الضرب بالسهام

نعمت دینے والے بادشاہ کی مدد سے بچ گیا، جس دن قرعہ اندازی ہوئی، تو اس کی دیت ،


بمائة من إبل سوام * إن صح ما أبصرت في منامي

سو اونٹ ٹھہری، اگر وہ بات صحیح ہے جو میں نے خواب میں دیکھی،


فأنت مبعوث إلى الأنام * من عند ذي الجلال والاكرام

تو تم ذی الجلال والاکرام کی طرف سے تمام لوگوں کے لئےبھیجے گئے ہو ۔


تبعث في الحل وفي الحرام * تبعث بالتحقيق والإسلام

ارض حل و حرم کے طرف، حق اور اسلام کے ساتھ۔


دين أبيك البر إبراهام * تبعث بالتخفيف والإسلام

تمہارے نیک باپ ابراہیم کے دین کے ساتھ، جواسلام ہے اور آسانی والا دین ہے ۔


أن لا تواليها مع الأقوام * فالله أنهاك عن الأصنام

تمہیں وصیت کرتی ہوں کہ خدا کے لئے قوم کے ساتھ بتوں سے محبت نہ کرنا۔

ترجمہ

امواج الساحل

مزید دیکھیے

بی بی آمنہ | حلیمہ سعدیہ | شیما بنت حارث | اروی بنت عبد المطلب | عاتکتہ بنت عبد المطلب | صفیہ بنت عبد المطلب | ام ایمن | فاطمہ زاہرہ |

ورقہ بن نوفل | عبد المطلب | ابو طالب |ابوبکرصدیق | علی بن طالب | حسان بن ثابت | کعب بن مالک | ابوسفیان بن حارث | سواد بن قارب | عبداللہ بن زبعری | زہیر بن صرد

حواشی و حوالہ جات