بیدم شاہ وارثی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


نمونہ کلام

سراجا منیرا نگار مدینہ

سراجا منیرا نگار مدینہ

تجلی مکہ بہار مدینہ


گھرا ہوں اکیلا میں اندوہ غم میں

دوہائی ہے اے تاجدار مدینہ


مجھے تجھے بخداے روح مجنوں

میں سو جان سے ہوں نثار مدینہ


الہی دم واپسیں سامنے ہو

وہ محبوب عالم بگار مدینہ


مجھے گردش چرخ گو پیس ڈالے

بنوں پر میں یا رب غبار مدینہ


دل مبتلا کے ٹھکانے نہ پوچھو

جوار محمدﷺ دیار مدینہ


کہاں باغ عالم کی بیدم ہوائیں

کہاں وہ نسیم بہار مدینہ


عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسولﷺ

عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسولﷺ

کہاں کہاں لیے پھرتی ہے جستجوئے رسولﷺ


خوشا وہ دل کہ ہو جس دل میں آرزوئے رسولﷺ

خوشا وہ آنکھ جو ہو محو حسن روئے رسولﷺ


تلاش نقش کف پائے مصطفیﷺ کی قسم

چنے ہیں آنکھوں سے ذرات خاک کوئے رسولﷺ


پھر ان کے نشئہ عرفاں کا پوچھنا کیا ہے

جو پی چکے ہیں ازل میں مئے سبوئے رسولﷺ


بلائیں لوں تری اے جذب شوق صل علی

کہ آج دامن دل کھچ رہا ہے سوئے رسولﷺ


شگفتہ گلشن زہرا کا ہر گل تر ہے

کسی میں رنگ علی اور کسی میں بوئے رسولﷺ


عجب تماشا ہو میدان حشر میں بیدم

کہ سب ہوں پیش خدا اور میں روبروئے رسولﷺ

مزید دیکھیے

اقبال عظیم | بیدم شاہ وارثی | حفیظ جالندھری | خالد محمود نقشبندی | ریاض سہروردی | عبدالستار نیازی | کوثر بریلوی | نصیر الدین نصیر | منور بدایونی | مصطفیٰ رضا نوری | محمد علی ظہوری | محمد بخش مسلم | محمد الیاس قادری | صبیح رحمانی | قاسم جہانگیری | یوسف قدیری | قمر انجم | سید ناصر چشتی | صائم چشتی | وقار احمد صدیقی | شکیل بدایونی | ساغر صدیقی | حامد لکھنوی | حبیب پینٹر


شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی