بنے ہیں مدحت سلطان دو جہاں کے لئے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:52، 10 اپريل 2017ء از 39.55.94.145 (تبادلۂ خیال) (←‏مزید دیکھیئے)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.

شاعر: الطاف حسین حالی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بنے ہیں مدحت سلطان دو جہاں کیلئے

سخن زباں کیلئے اور زباں دہاں کیلئے


وہ شاہ جس کا عدو جیتے جی جہنم میں

عداوت اس کی عذاب الیم جاں کیلئے


وہ شاہ جس کا محب امن و عافیت میں مدام

محبت اس کی حصار حصیں اماں کیلئے


گھر اس کا مورد قرآن و مہبط جبریل

در اس کا کعبہ مقصود انس و جاں کیلئے


سپہر گرم طواف اس کی بارگاہ کے گرد

زمین سر بسجود اس کے آستاں کیلئے


مدینہ مرجع و ماوائے اہل مکہ ہوا

مکین سے رتبہ یہ حاصل ہوا مکاں کیلئے


اسی شرف کے طلبگار تھے کلیم و مسیح

نوید امت پیغمبر زماں کیلئے


شفیع خلق سراسر خدا کی رحمت ہے

بشارت امت عاصی و ناتواں کیلئے


شفاعت نبیﷺ ہے وہ برق عصیاں سوز

کہ حکم خس ہے جہاں کفر دو جہاں کیلئے


خدا کی ذات کریم اور نبیﷺ کا خلق عظیم

گنہ کریں تو کریں رخصت انس و جاں کیلئے


حریف نعت پیمبر نہیں سخن حالی

کہاں سے لایئے اعجاز اس بیاں کیلئے


جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا

ادبیات ۔ نعت نمبر

مزید دیکھیئے

الطاف حسین حالی | اہم اشعار و قطعات |