"بنے ہیں مدحت سلطان دو جہاں کے لئے" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 58: سطر 58:
کہاں سے لایئے اعجاز اس بیاں کیلئے
کہاں سے لایئے اعجاز اس بیاں کیلئے


==== جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا ====
[[ادبیات ۔ نعت نمبر]]


=== مزید دیکھیئے ===
=== مزید دیکھیئے ===


[[ الطاف حسین حالی ]]  | [[ اہم اشعار و قطعات ]] |
[[ الطاف حسین حالی ]]  | [[ اہم اشعار و قطعات ]] |

نسخہ بمطابق 17:42، 19 جنوری 2017ء

شاعر: الطاف حسین حالی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بنے ہیں مدحت سلطان دو جہاں کیلئے

سخن زباں کیلئے اور زباں دہاں کیلئے


وہ شاہ جس کا عدو جیتے جی جہنم میں

عداوت اس کی عذاب الیم جاں کیلئے


وہ شاہ جس کا محب امن و عافیت میں مدام

محبت اس کی حصار حصیں اماں کیلئے


گھر اس کا مورد قرآن و مہبط جبریل

در اس کا کعبہ مقصود انس و جاں کیلئے


سپہر گرم طواف اس کی بارگاہ کے گرد

زمین سر بسجود اس کے آستاں کیلئے


مدینہ مرجع و ماوائے اہل مکہ ہوا

مکین سے رتبہ یہ حاصل ہوا مکاں کیلئے


اسی شرف کے طلبگار تھے کلیم و مسیح

نوید امت پیغمبر زماں کیلئے


شفیع خلق سراسر خدا کی رحمت ہے

بشارت امت عاصی و ناتواں کیلئے


شفاعت نبیﷺ ہے وہ برق عصیاں سوز

کہ حکم خس ہے جہاں کفر دو جہاں کیلئے


خدا کی ذات کریم اور نبیﷺ کا خلق عظیم

گنہ کریں تو کریں رخصت انس و جاں کیلئے


حریف نعت پیمبر نہیں سخن حالی

کہاں سے لایئے اعجاز اس بیاں کیلئے


مزید دیکھیئے

الطاف حسین حالی | اہم اشعار و قطعات |