بشریٰ فرخ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Bushra Farukh.jpg

بشریٰ فرخ [Bushra Farrukh] پشاور شہر سے تعلق رکھتی ہیں۔ پشاور اندرونِ شہر کی پٹھان ہیں مگر اندرونِ شہر میں رہنے کی وجہ سے ہندکو سپیکنگ پٹھان کہلاتی ہیں ۔ ان کی مادری زبان ہندکو ہے ۔ بشری کے والد سرکاری آفیسر تھے ۔ھاٸ سکول کی تعلیم بیگم شہاب الدین سکول میں ہوٸ ۔ فرنٹٸیر کالج سے FA کیا ۔ پھر شادی ہوگئی اور اس کے بعد کی اردو میں ایم اے کیا ۔بشری ٹی وی کے ڈراموں میں کام کرتی رہی ۔ انہیں PTV کی پہلی اناٶنسر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے ۔

نعت گوئی کا سفر

شاعری کا دور شوہر کی وفات کے بعد شروع ہوا جب وہ پندرہ سولہ سال کی رفاقت کے بعد 1997ء میں داغِ مفارقت دے گئے ۔ پہلا شعر اپنے شوہر کی یاد میں کہا جو ان کی قبر کے کتبے پر بھی درج ہے ۔ اس کے بعد شاعری کا سلسلہ شروع ہوا ۔ پہلی کتاب 2000ئ میں آئی تھی اور اس میں نعت شامل تھی ۔ انہوں نے پہلا نعتیہ مشاعرہ پی ٹی وی پڑھا جس میں بڑے بڑے نام مثلا محسن احسان ۔خاطر غزنوی ۔ شجاعت علی راہی۔ سلطان سکون ۔ جہاں ان سینئرز نے بہت حوصلہ افزائی کی ۔ اس کے بعد سے سترہ اٹھارہ سال سے پی ٹی وی کے ہر مشاعرے میں شرکت کرتی ہیں ۔ ان 18 سالوں میں 2 یا 3 ایسے مواقع آئے ہوں گے جب وہ کسی مصروفیت کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکیں۔ پشاور ٹی وی سےہونے والے سالانہ محفلِ میلاد اور محفلِ مسالمہ میں بھی انتہائی عقیدتوں کے ساتھ آقاۓ رسلﷺ کے حضور نذرانے پیش کرتی ہیں۔

وہ اپنی نعت گوئی کے لیے محسن احسان ، اور خاطر غزنوی کی رہنمائی کے لیے ان کے بہت شکر گذار ہیں ۔ اس کے علاوہ نذیر تبسم بھی رہنمائی لیتی رہیں ۔

مجموعہ ہائے نعت

وَرَ فعنا لکَ ذکرَک سے پہلے ان کو شاعری کی نو میں سے آٹھ کتابوں کو ایوارڈ ملے لیکن انہیں سب سے زیادہ خوشی وَرَ فعنا لکَ ذکرَک کے شائع ہونے پر ہوئی اور ایوارڈ نے اس خوشی کو دوگنا کر دیا ۔

دیگر معلومات

پسندیدہ نعت :روک لیتی ہے آپ کی نسبت تیر جتنے بھی ہم پہ چلتے ہیں ۔ خالد محمود نقشبندی

پسندیدہ سینئر نعت گو شعراء : مظفر وارثی، محمد علی ظہوری، اقبال عظیم، صائم چشتی

"' پسندیدہ سینئر نعت خواں : فصیح الدین سہروردی ، خورشید احمد ، صدیق اسماعیل ، وحید ظفر قاسمی ، صبیح رحمانی

پسندیدہ نوجوان نعت خواں : فرحان علی وارث ٗ، جنید جمشید ، احمد رضا قادری ۔

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات


حواشی و حوالہ جات