بدل جائے گی صورت میرے گھر کی( نور الحسن نورؔ )

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:02، 31 مارچ 2018ء از سید عرفان عرفی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2 {{بسم اللہ }} شاعر : نور الحسن نور مطبوعہ : دبستان...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2


شاعر : نور الحسن نور

مطبوعہ : دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بدل جائے گی صورت میرے گھر کی

اگر آمد ہوئی خیر البشر کی


تمنّا ہنس پڑی شمس و قمر کی

نقابِ چہرۂ آقا جو سر کی


زیارت ہو اگر خیر البشر کی

قسم کھائیں ملک میری نظر کی


نبی کے نام پر نقطہ نہیں جب

تو پھر کیوں بحث یہ نور وبشر کی


نہیں ہے ان کے در سے ربط جن کا

وہی کھائیں گے ٹھوکر در بدر کی


مرے سرکار کی ہے آمد آمد

چمک اب دیکھئے روئے سحر کی


ارادہ ہوگا جب شہرِ نبی کا

مثالی ہوگی نوعیت سفر کی


محمد مصطفی لکھا ہو جس پر

مثالیں دے زمانہ اس کھڈر کی


خیالِ سرورِ دیں تو بہت ہے

نہیں ہم کو ضرورت ہم سفر کی


نبی کا نام روشن ہے لبوں پر

اسے حاجت نہیں تیغ و سپر کی


نہ کیوں دل سے لگا لوں یاد ان کی

کمائی ہے یہی تو عمر بھر کی


معطر ہو گیا وجدان میرا

ہوئی حاصل جو خوشبو ان کے در کی


چمکتا نورؔ بھی مہتاب جیسا

جو ہوتا خاک تیری رہ گزر کی


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659


زیادہ پڑھے جانے والے کلام