"اے کاش لوگ سمجھیں تو جینا حضورؐ کا ۔ خرم خلیق" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: خرم خلیق ==== {{نعت}} ==== اے کاش لوگ سمجھیں تو جینا حضورؐ کا جینا سکھا رہا ہے قرینہ...) |
(کوئی فرق نہیں)
|
نسخہ بمطابق 08:27، 23 دسمبر 2017ء
شاعر: خرم خلیق
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اے کاش لوگ سمجھیں تو جینا حضورؐ کا
جینا سکھا رہا ہے قرینہ حضورؐ کا
روشن بلندیوں کا سفر کررہے تھے آپؐ
ہر کہکشاں فلک پہ تھی زینہ حضورؐ کا
لکھا ہے اُس پہ فاطمہؑ حیدرؑ حسنؑ حسینؑ
آنکھوں میں تیرتا ہے سفینہ حضورؐ کا
بارہ امامتوں کی بدولت جہان میں
پہنچا پیام سینہ بہ سینہ حضورؐ کا
ہے بادبانِ رحمتِ باری کا معجزہ
خشکی میں بھی چلے گا سفینہ حضورؐ کا
خرم سنا ہے پھر وہ نہیں دیکھتی ہیں کچھ
آنکھیں جو دیکھ آئیں مدینہ حضورؐ کا