اے خدا شكر كہ اُن پر ہوئیں قرباں آنكھیں

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:26، 30 اگست 2019ء از 110.36.180.17 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=اسلم فیضی شاعر : اسلم فیضی {{ٹکر 1 }} === {{نعت }} === اے خدا شكر كہ اُن پ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Aslam Faizi.jpg

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اے خدا شكر كہ اُن پر ہوئیں قرباں آنكھیں

اُن كی دہلیز پہ ركھ آیا ہوں گِریاں آنكھیں


گنبدِ سبز كے جلووں نے كیا ہے سیراب

كتنی شاداب ہوئی جاتی ہیں ویراں آنكھیں


ہر گھڑی ان میں مدینے كے اُجالے اتریں

اے خدا كردے مرے دل كی فروزاں آنكھیں


جب نظر آئیں گے محشر میں شفیعِ محشرﷺ

مسكرا اٹھیں گی میری بھی ہراساں آنكھیں


اُن كے قدموں سے ملی دونوں جہاں كی تسكیں

جگمگا اُٹھی ہیں اب میری بھی حیراں آنكھیں


بس گئی جب سے بصارت میں سنہری جالی

آگئیں وجد میں فیضؔی مری بے جان آنكھیں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات