"اے خدا حشر میں اس طور نبھایا جاؤں" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === اے...)
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 17:39، 11 فروری 2020ء


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اے خدا حشر میں اِس طور نبھایا جاؤں

اُن کے دریوزہ گروں ہی میں اٹھایا جاؤں


میری مٹی کو ملے حصرِ اماں، بہرِ خدا!

کاش سرکار کے دامن میں چھپایا جاؤں


روز کرتا ہوں وظیفہ، ترے ناموں کا شہا

تیرے اسما کے تنّور میں بسایا جاؤں


پاس گو زر نہیں دل میں تو تمنا ہے مرے

اذنِ سرکار ملے در پہ بلایا جاؤں


میں نے مانگی ہے دعا اُنکا وسیلہ دے کر

پھر غمِ دہر سے کیونکر نہ بچایا جاؤں


میں نکمّا ہی سہی ان سے ہے نسبت لیکن

کب ہے ممکن سرِ کوثر نہ بلایا جاؤں


وقتِ آخر ہو مرے لب پہ سجی نعتِ نبی

اور غلامانِ محمد میں سُلایا جاؤں


جان پر جب ہو بنی، شافع محشر للّٰلہ

”اوجؔ آزاد کیا ہم نے“ سُنایا جاؤں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات