اے خدائے جمال زیبائی ۔ اعظم چشتی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 04:06، 24 فروری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (Admin نے صفحہ اے خدائے جمال زبیائی ۔ اعظم چشتی کو بجانب اے خدائے جمال زیبائی ۔ اعظم چشتی منتقل کیا)
شاعر: محمد اعظم چشتی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم=[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اے خدائے جمال و زیبائی
خوب ہے تیری عالم آرائی
تو کہاں ہے کہاں نہیں ہے تو
محو حیرت ہے تاب گویائی
سب میں موجود اور سب سے جدا
کون سمجھے یہ راز تنہائی
پارہ پارہ قبائے استدلال
ریزہ ریزہ ہے دام جویائی
کیا نظر آئے ما سوا کا جہاں
دیکھ کر تیری شان یکتائی
یاس میں غم میں اور مشکل میں
تیری رحمت ہی سب کے کام آئی
اعظم اس نام سے ہے گلشن میں
زندگی، تازگی و رعنائی