"اے ختمِ رسل اے شاہِ زمن اے پاک نبی رحمت والے" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 33: | سطر 33: | ||
=== پیشکش === | |||
[[صارف: ابو المیزاب اویس | ابو المیزاب اویس]] | |||
=== مزید دیکھیے === | === مزید دیکھیے === | ||
{{زیادہ پڑھی جانے والے شاعری }} | |||
نسخہ بمطابق 04:10، 13 مارچ 2018ء
شاعر: ناصر کاظمی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اے ختمِ رسل اے شاہِ زمن اے پاک نبی رحمت والے
تو جانِ سخن موضوعِ سخن اے پاک نبی رحمت والے
اے عقدہ کشائے کون و مکاں ترے وصف نہیں محتاجِ بیاں
عاجز ہے زباں قاصر ہے دہن اے پاک نبی رحمت والے
اے بدر و حنین کے راہ نما اے فاتح خیبر کے مولا
ترا ایک اشارہ کفر شکن اے پاک نبی رحمت والے
تری یاد ہماری شمعِ یقیں ترا نام ہمارا نقشِ نگیں
ترے نور سے ہے ملت کا چمن اے پاک نبی رحمت والے
میں کچھ بھی نہیں مجھے کیا ہے غم جب تیرا کرم ہے شاہِ امم
شاداب ہے میرے تن کا بن اے پاک نبی رحمت والے