ایماں حضورؐ ہیں مِرا وجداں حضور ؐ ہیَں
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر : اسلم فیضی
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ایماں حضورؐ ہیں مِرا وجداں حضور ؐ ہیَں
فیضی مِری نجات کا ساماں حضور ؐ ہیَں
ہر عرصئہِ حیات کو بخشی ہے روشنی
ہر عرصئہِ حیات میں تاباں حضورؐ ہیَں
ہوتے اگر نہ آپؐ تو کچھ بھی نہ تھا یہاں
تخلیقِ کائنات کا عنواں حضورؐ ہیَں
سارے جہاں میں اجمل و اکمل ہے ان کی ذات
سچ ہے کہ انبیاء کے بھی سلطاں حضورؐ ہیَں
مزید دیکھیے
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|