اگر کوئی اپنا بھلا چاہتا ہے ۔ سعید ہاشمی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:44، 5 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: سعید ہاشمی ==== {{نعت}} ==== اگر کوئی اپنا بھلا چاہتا ہے اسے چاہے جس کو خدا چاہتا ہے...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: سعید ہاشمی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اگر کوئی اپنا بھلا چاہتا ہے

اسے چاہے جس کو خدا چاہتا ہے


درود ان بھیجو سلام ان پہ بھیجو

یہی مومنوں سے خدا چاہتا ہے


خدا کی رضا مصطفیٰ چاہتے ہیں

خدا مصطفیٰ کی رضا چاہتا ہے


فقیروں کے ملجا یہ منگتا تمہارا

مدینے میں تھوڑی سی جا چاہتا ہے


بنالیں مجھے اپنا مہمان آقا

یہ ہر ایک شاہ و گدا چاہتا ہے


کرے قرب حاصل حبیب خدا کا

جو انسان قریب خدا چاہتا ہے


ثناء خواں بنایا ثیاء گو بنایا

سعید ان سے تو اور کیا چاہتا ہے