"اگر کوئی اپنا بھلا چاہتا ہے ۔ سعید ہاشمی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: سعید ہاشمی ==== {{نعت}} ==== اگر کوئی اپنا بھلا چاہتا ہے اسے چاہے جس کو خدا چاہتا ہے...)
 
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 10:46، 5 اگست 2017ء


شاعر: سعید ہاشمی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اگر کوئی اپنا بھلا چاہتا ہے

اسے چاہے جس کو خدا چاہتا ہے


درود ان بھیجو سلام ان پہ بھیجو

یہی مومنوں سے خدا چاہتا ہے


خدا کی رضا مصطفیٰ چاہتے ہیں

خدا مصطفیٰ کی رضا چاہتا ہے


فقیروں کے ملجا یہ منگتا تمہارا

مدینے میں تھوڑی سی جا چاہتا ہے


بنالیں مجھے اپنا مہمان آقا

یہ ہر ایک شاہ و گدا چاہتا ہے


کرے قرب حاصل حبیب خدا کا

جو انسان قریب خدا چاہتا ہے


ثناء خواں بنایا ثیاء گو بنایا

سعید ان سے تو اور کیا چاہتا ہے