"اکیالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
 
سطر 89: سطر 89:




ہوا  عشقِ  محمد  جاگزیں  جب  سے مرے  دل  میں 
ہمارے حال سے ناظم وہ جتنا واقف ہیں


نہ  میرا  دل  مرا  دل  ہے  ،  نہ  میری  جاں  مری  جاں  ہے 
خود اتنی ہم کو بھی اپنی خبر نہیں ہوتی





حالیہ نسخہ بمطابق 21:45، 21 مئی 2020ء

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


با اشتراک ادارہ دنیائے نعت اور چوپال پاکستان نعت فورم


محفلِ نعت حسن ابدال کا اکتالیسواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


زیرِ صدارت : جناب صادق جمیل و جناب سید ابرار حسین
مہمان خصوصی :
مہمان اعزاز :
میزبان : جناب ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش
نظامت :جناب ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش
مقام : زوم ایپ ویڈیو کال
تاریخ : جمعرات 30 اپریل 2020 – بمطابق 06 رمضان المبارک 1441ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں




لاہور سے جناب صادق جمیل، اسلام آباد سے جناب سید ابرار حسین،جناب محسن شیخ، جناب عرش ہاشمی اور جناب ڈاکٹر کاشف عرفان، راولپنڈی سے جناب نصرت یاب خان نصرت،اٹک سے جناب سید نصرت بخاری، کامرہ سے جناب حافظ عبد الغفار واجد واہ کینٹ سے جناب آصف قادری،،واہ گاؤں سے جناب شاہد الرحمان صابری، اور حسن ابدال سے صدر محفلِ نعت حسن ابدال جناب ناظم شاہجہانپوری اور سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش۔



مشاعرے کی کاروائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659



بارگاہِ سرورِ کونین ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے لیے کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں محصوری کے ان ایام میں محفلِ نعت حسن ابدال کی ماہانہ نعتیہ مشاعرہ نشست کا انعقاد سوشل میڈیا کے زوم ایپ zoom application پر کیا گیا ۔ ادارہ دنیائے نعت اور چوپال پاکستان نعت فورم کے اشتراک سےبتاریخ 30 اپریل 2020 بمطابق 06رمضان المبارک 1441 ھجری بروز جمعرات منعقد ہونے والی اس اکتالیسویں (41) مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ کی میزبانی و نظامت ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش نے کی ۔ محفل کی صدارت مشترکہ طورپر لاہور سے جناب پروفیسر صادق جمیل اور اسلام آباد سے سابق سفیر جناب سید ابرار حسین نے کی ۔تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت جناب حافظ واجد نے حاصل کی ۔ اس موقع پر صدرِ محفل نے اپنے صدارتی خطبے میں موجودہ نامساعد حالات میں بھی محفلِ نعت کے انعقاد پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور اس کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا ۔ محفل کے اختتام پرجناب سید ابرار حسین صاحب نے خدائے بزرگ و برتر کے حضور عرضداشت پیش کی کہ اس وبا کورونا وائرس کا جلد از جلد خاتمہ ہو اور بطفیلِ سرورِ کونینﷺ اللہ اس مشکل کو آسانی میں تبدیل فرمادے ، جو لوگ اس وبا میں اور کسی بھی بیماری میں مبتلا ہیں ان کو جلد شفایاب کرے اور ملکِ پاکستان اور تمام عالمِ انسانیت کو اس وبا سے جلد از جلد نجات عطا فرمائے اور سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ اس موقع پر عمومی طور پر تمام شرکاء کے مرحوم عزیز و اقارب اور جو لوگ اس وبا کی وجہ سے دنیا سے چل بسے ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔


"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے


صادق جمیل ( صدرِ محفل )

خدا ہے خود بھی جمیل اور ہے جمال پسند

اسی لیے ہے اسے آمنہ کا لعل پسند


سید ابرار حسین ( صدرِ محفل )

ذات والا حشم رحمتوں کی گھٹا ،ان کا دست کرم ابر جود و سخا

کیا عرب کیا عجم ،سب ہیں ان کے گدا، ایک بحر عطا ،مصطفے مصطفے


ناظم شاہجہانپوری ( صدر محفلِ نعت حسن ابدال )


ہمارے حال سے ناظم وہ جتنا واقف ہیں

خود اتنی ہم کو بھی اپنی خبر نہیں ہوتی


محسن شیخ

جہاں میں ایک ہی صورت بقا کی ہے محسن

میں ان کے رستے پہ چلتے ہوئے فنا ہوجاؤں


عرش ہاشمی

بیاں عرش کیا ان کی رفعت کریں ہم

کہ سر ان کی چوکھٹ پہ خم کررہے ہیں


کاشف عرفان

سال وہ جس میں پہلی نعت کہی

زیست کا پہلا سال جانتے ہیں


سید نصرت بخاری

رسولِ پاک کے یاروں کی بات لکھتا تھا

رسول زادی کی ہر دم صفات لکھتا تھا

حسن حسین کے نانا کی نعت لکھتا تھا


نصرت یاب نصرت

حضور آئے جہاں میں ہر طرف اک روشنی پھیلی

اندھیرے دُھل گئے سارے، جہاں میں راستی پھیلی


آصف قادری

نبی کی نعت سجی ہوگی میرے ہونٹوں پر

قضا جب آئے گی اس وقت دیکھنا ! اچھا!


شاہد الرحمان صابری

قرار دیتے ہیں زندگی کو، وہی مٹاتے ہیں تشنگی کو

وہ اِک اُچٹتی نظر سے جاں کو نکھارتے ہیں، کمال یہ ہے


حافظ عبدالغفار واجد

دیار آپ کا وہ آستانِ رحمت ہے

جہاں پہ سایہ فگن سائبانِ رحمت ہے


ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش (سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال)

مرے گمان میں اترے گی اب تری مدحت

ترے خیال سے آتا ہے یہ یقین مجھے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات