اکرام نبی الطاف خدا سبحان اللہ ماشاء اللہ ۔ رشید محمود راجا

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:12، 16 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: رشید محمود راجا ==== {{نعت}} ==== اکرامِ نبی، الطافِ خدا، سبحان اللہ ماشاء اللہ لب...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: رشید محمود راجا

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اکرامِ نبی، الطافِ خدا، سبحان اللہ ماشاء اللہ

لب پر ہے نبی کی نعت سدا سبحان اللہ ماشاء اللہ


افلاک ہوں یا ہو فرشِ زمیں، سرکار کے ہیں سب زیر نگیں

ہے زیرِ قدم عرش اعلیٰ سبحان اللہ ماشاء اللہ


چاہو تو ازل کے بیمارو، طیبہ کے حسیں ذرّے چن لو

ہے خاکِ مقدس خاکِ شفا سبحان اللہ ماشاء اللہ


آقا کے توسّل کا صدقہ، پورا ہوا جو کچھ چاہا تھا

اٹھّے بھی نہیں تھے دستِ دعا سبحان اللہ ماشاء اللہ


سرکار پہ ظاہر ہے ہر شے، سرکار کا سکّہ چلتا ہے

از روزِ ازل تا روزِ جزا سبحان اللہ ماشاء اللہ


کشتِ دل دنیا ویراں تھی، لگتی تھیں زمیں بنجر ساری

بطحا سے اٹھی رحمت کی گھٹا سبحان اللہ ماشاء اللہ


دل نے جو حدیثِ شوق کہی، جب نعت ہوئی لب پر جاری

وارفتگی ہاتف نے کہا، سبحان اللہ ماشاء اللہ


احساس گناہوں کا لے کر، حاضر ہے درِ پیغمبر پر

محمود یہ تیری طبعِ رسا سبحان اللہ ماشاء اللہ