"امیر خسرو" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 94: سطر 94:


[[ اے آر وائی ڈیجیٹل ]] نے  امیر خسرو پر جو پرگرام پیش کیے اس کا ربط : [[ صارف: ارم نقوی ]] :https://www.youtube.com/watch?v=6BYpFSs-2g8
[[ اے آر وائی ڈیجیٹل ]] نے  امیر خسرو پر جو پرگرام پیش کیے اس کا ربط : [[ صارف: ارم نقوی ]] :https://www.youtube.com/watch?v=6BYpFSs-2g8
[[ CATEGORY: انڈیا ]]
[[ CATEGORY: نعت گو شعراء  ]]

نسخہ بمطابق 06:17، 18 جنوری 2017ء

Ameer Khusro.jpg



حکیم ابوالحسن یمین الدین المعروف امیر خسرو دہلویؒ ( 1253ء تا 1325ء ) آگرہ میں پیدا ہوئے ۔ والدامیر سیف الدین ایک ترک مہاجر تھے جو پہلے آگرہ اور پھر دہلی میں قیام پذیر ہوئے ۔امیر خسرو کی والدہ ہندوستانی تھیں۔خسرو نے اپنی زندگی میں آٹھ بادشاہوں کا زمانہ دیکھا اور برصغیر میں اسلامی سلطنت کے ابتدائی ادوار کی سیاسی، سماجی اور ثقافتی زندگی میں سرگرم حصہ لیا۔ خسرو کو اردو کا پہلا شاعر مانا جاتا ہے ۔ شاعری کے ساتھ ساتھ موسیقی سے بھی دلچسپی رہی اور بہت سے اجزائے موسیقی اور آلات موسیقی کے موجد بنے ۔


تصانیف

  • تحفۃ الصغر
  • وسطالحیات
  • غرۃالکمال
  • بقیہ نقیہ
  • قصہ چہار درویش
  • نہایۃالکمال
  • خرانالسادین
  • مفتاح الفتوح
  • مثنوی ذوالرانی-خضرخان
  • نہ سہپر
  • تغلق نامہ
  • خمسہ نظامی
  • اعجاز خسروی
  • خزائن الفتوح
  • افضل الفوائد
  • خالق باری
  • جواہر خسروی
  • لیلیٰ مجنوں
  • آیئنہ سکندری
  • ملا الانور
  • شیرین و خسرو


مشہور و معروف نعت 'نمی دانم چہ منزل بود'

منظوم ترجمہ : مسعود قریشی


نمی دانم چہ منزل بود، شب جائے کہ من بودم

بہ ہر سو رقصِ بسمل بود، شب جائے کہ من بودم


نہیں معلوم تھی کیسی وہ منزل، شب جہاں میں تھا

ہر اک جانب بپا تھا رقصِ بسمل، شب جہاں میں تھا


پری پیکر نگارے، سرو قدے، لالہ رخسارے

سراپا آفتِ دل بود، شب جائے کہ من بودم


پری پیکر صنم تھا سرو قد، رخسار لالہ گوں

سراپا وہ صنم تھا آفتِ دل، شب جہاں میں تھا


رقیباں گوش بر آواز، او در ناز، من ترساں

سخن گفتن چہ مشکل بود، شب جائے کہ من بودم


عدو تھے گوش بر آواز، وہ نازاں تھا، میں ترساں

سخن کرنا وہاں تھا سخت مشکل، شب جہاں میں تھا


خدا خود میرِ مجلس بود اندر لا مکاں خسرو

محمدؐ شمعِ محفل بود، شب جائے کہ من بودم


خدا تھا میرِ مجلس لا مکاں کی بزم میں خسرو

محمدؐ تھے وہاں پر شمعِ محفل، شب جہاں میں تھا


وفات

آپ کی وفات 1325ء میں دہلی، ہندوستان میں ہوئی


بیرونی روابط

اے آر وائی ڈیجیٹل نے امیر خسرو پر جو پرگرام پیش کیے اس کا ربط : صارف: ارم نقوی  :https://www.youtube.com/watch?v=6BYpFSs-2g8