امواج الساحل

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Naat Kainaat Amaj us sahil.jpg

نام : ڈاکٹر خورشید نسرین

قلمی نام : امواج الساحل

تعلق: فیصل آباد، پاکستان

سکونت: قطر، خلیج عرب


ڈاکٹر خورشید نسرین، عرف امواج الساحل کا تعلق پاکستان سے ہے، یہ ایم اے عربی (گولڈ میڈل ) ہیں، انہوں نے پی ایچ ڈی کا مقالہ خلیج عرب کے دورِ جدید کے شاعر عبد الرحمن المعاودہ کی شاعری پر1985 میں لکھا، 1978 سے 2005 تک قطر کے اعلیٰ تعلیم کے مختلف اداروں میں عربی زبان و ادب پڑھاتی رہی ہیں

ادبی رحجانات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

عربی میں افسانہ نگاری اور شاعری کے علاوہ مختلف شعراء سلطان باہو ، شاہ حسین ، ڈاکٹرمحمد اقبال پرمضامین لکھے اور اقبال کی شاعری کا عربی اشعارمیں ترجمہ بھی کیا، غالب کے بھی کچھ اشعار کا ترجمہ عربی اشعار میں کیا۔ ثلاثیات (ہائیکو)انکا میدان سخن ہے ، اور پورے عالم عرب میں اس صنف میں پہلی شاعرہ ہونے کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہے ، قطر میں سب سے پہلے رباعیات ان کی ہی شائع ہوئیں ۔ اردو اور پنجابی میں بھی شاعری کی۔

اردو سے عربی افسانوں کا ترجمہ کیا۔ دونوں زبانوں میں اپنے افسانے بھی لکھے۔

خدمات و اعزازات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


  • مشہور عربی جرائد، الرایہ ، الشرق ، الوطن ، العرب، الجوہرہ ، العروبہ (قطر) میں اور کتابات (بحرین) میں انکی تخلیقات شائع ہوچکی ہیں۔
  • 2002 میں انہوں نے منسٹری آف ایجوکیشن قطر کے لیے تعلیمی سی ڈی بنائی تهی ، جو کہ قطر میں پہلی تعلیمی سی ڈی تهی ۔ اس سی ڈی پران کو منسٹری آف ایجوکیشن قطر نے بیسٹ ریسورس کا ایوارڈ دیا ۔
  • ریڈیو قطر کی اردو سروس میں پروگرام " برگِ گل " 2002 میں ان کا انٹرویو نشر ہوچکاہے۔ پاکستان کے اخبار نوائے وقت لاہور میں بھی ان کا انٹرویو شائع ہو چکا ہے۔

زیر طبع[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

عربی سے اردو ترجمہ شدہ افسانوں کا ایک مجموعہ" ہماری زندگی" زیر طبع ہے۔