امل حجازی کا گلوکاری چھوڑ کر نعت کی طرف آنا

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 00:34، 27 دسمبر 2018ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.

Amal Hijazi.jpg

بشکریہ : بی بی سی نیوز

لبنان کی معروف گلو کارہ کا نعت خوانی کی طرف آنا

حال ہی میں لبنانی گلوکارہ امل حجازی کے گلوکاری سے ریٹائر ہونے اور اسلامی شعار کے مطابق زندگی گزارنے کے فیصلے نے ان کے لاکھوں مداح کو حیران کر دیا تھا۔امل حجازی نے اپنا پہلا ریکارڈ سنہ 2001 میں جاری کیا تھا اور اس کے ایک سال بعد انھوں نے اپنا دوسرا البم جاری کیا تھا جو کہ بہت مقبول ہوا۔جبکہ نئی صدی کی پہلی دہائی کے اواخر تک وہ عرب دنیا کی اہم ترین سٹارز میں شمار ہونے لگیں۔

حجازی کا سنہ 2002 میں ریلیز ہونے والا البم ’زمان‘ عربی پوپ کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ریکارڈز میں سے ایک تھا۔ ستمبر میں گلوکاری کی مقبول صنف سے ان کے ریٹائرمنٹ کے اعلان نے ان کے مداح کو سکتے میں ڈال دیا تھا۔

انھوں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا: ’اللہ نے بالآخر میری دعاؤں کو قبولیت بخشی۔‘ اس کے ساتھ انھوں نے حجاب میں اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی۔

انھوں نے لکھا: ’میں کئی سال تک اپنے محبوب فن اور اپنے عزیز مذہب کے درمیان متصادم رہی۔ میں اپنی اس اندرونی کشمکش کے ساتھ جی رہی تھی کہ اللہ نے میری دعاؤں کو قبولیت بخشی۔'

انھوں نے کہ کہا کہ بالآخر انھیں جس خوشی کی تلاش تھی وہ مل گئی۔انھوں نے اپنے نئے انداز کے ساتھ سوشل میڈیا پر گذشتہ روز نعت کا ویڈیو جاری کیا ہے۔یہ گیت پیغمبر اسلام کے یوم ولادت پر اظہار عقیدت ہے اور اسے اب تک 80 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا اور ڈھائی لاکھ سے زیادہ مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے۔

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات