اللہ غنی رتبہ عالی شہ دیں کا ۔ فدا خالدی دہلوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: فدا خالدی دہلوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اللہ غنی رتبہ عالی شہِ دیں کا

ہے عرشِ مُعلیّ پہ قدم خاک نشیں کا


ہشیار کہ چھٹ جائے نہ دامانِ محمد

اس راہ میں بھٹکا تو نہ دنیا کا نہ دیں کا


آئینہ قرآن مبیں ہے تری سیرت

رحمت ہے ہر اک لفظ ترے ذکرِ حَسیں کا


ہوتے نہ اگر وہ تو کوئی چیز نہ ہوتی

کونین میں جو کچھ بھی ہے صدقہ ہے انہیں کا


ہوتی ہے ہمہ وقت وہاں نور کی بارش

ہر ذرہ ہے خورشید مدینے کی زمیں کا


مانع رہے آداب شریعت ترے در پر

کچھ اور ارادہ تھا محبت میں جبیں کا


رہتا ہے فدا روضئہ اقدس جو نظر میں

یہ پھل ہے حقیقت میں ترے ذوقِ یقین کا