اللہ، غنی کیسی وہ پر کیف گھڑی تھی ۔ عبدالستار نیازی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.


شاعر : عبدالستار نیازی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

اللہ، غنی کیسی وہ پر کیف گھڑی تھی

جب سامنے نظروں کے مدینے کی گلی تھی


نظروں سے لیے بوسے کبھی ہونٹوں سے چوما

اس شہر کی ہر چیز مجھے خوب لگی تھی


لج پالوں کے لج پال کی چوکھٹ پہ کھڑا تھا

قسمت میری اس در پہ کھڑی جھوم رہی تھی


اس نعت مقدس پہ ہر اک نغمہ تصدق

حسان نے جو نعت مدینے میں پڑھی تھی


کیفیت دل کیسے بتاوں تمہیں لوگو،

جب پہلی نظر گنبد خضری پڑی تھی


مجرم تھا کھڑا سر کو جھکائے ہوئے در پر

آنسو تھے رواں ایسے کہ ساون کی جھڑی تھی


اس شہر کے ذرے تھے چمکتے ہوئے تارے

ہر چیز وہاں نور کے سانچے میں ڈھلی تھی


لے ڈوبتے اعمال مرے مجھ کو نیازی

جا پہنچا مدینے مری تقدیر بھلی تھی


مزید دیکھیے

عبدالستار نیازی