اشفاق احمد غوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
Ashfaq Ghori

نمونہ ء کلام

درونِ دل محبتوں کا اعتکاف ہو گیا حضور نے کرم کیا تو دل مطاف ہو گیا

اڑائی گردِ معصیت درود کے جمال نے ہمارے دل کے آئینے سے میل صاف ہو گیا

مشامِ جاں میں عشقِ مصطفیٰ کی روشنی بسی تو ظلمتوں کے موسموں سے اختلاف ہو گیا

عطا بہت عظیم ہے یہ لم یزل کریم کی حضور کی طرف ہمارا انعطاف ہو گیا

ظہور ہو گیا ہے آفتابِ نیم روز کا نظر نظر پہ روشنی کا انکشاف ہو گیا

کسی نے حالِ زار پوچھنا کہاں تھا حشر میں شفاعتوں سے جرمِ معصیت معاف ہو گیا

اشارہ شاہِ بحر و بر نے چاند کی طرف کیا جگر قمر کا ایک پل میں شین قاف ہو گیا

حمدیہ و نعتیہ کلام

مجموعہ کلام

صراطِ نور


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

حواشی و حوالہ جات