اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا جو کرم مجھ پہ میرے نبیﷺ کر دیا ۔ عبدالستار نیازی
شاعر : عبدالستار نیازی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا جو کرم مجھ پہ میرے نبیﷺ کر دیا میں سجاتا تھا سرکار کی محفلیں مجھ کو ہر غم سے رب نے بری کر دیا
میں گنگار تھا بے عمل تھا مگر مصطفیﷺ نے مجھے جنتی کر دیا
کیا یہ کم ہے کہ میرے خدا نے مجھے اپنے محبوب کا امتی کردیا
کوئی صدیق فاروق عثمان ہوا اور کسی کو نبیﷺ نے علی کر دیا
ایسی چشم کرم کی ہے سرکار نے دونوں عالم میں ان کو غنی کردیا
صدقے جاوں نیازی میں لج پال کے ہر گدا کو سخی نے سخی کر دیا نعت خوانوں کی کلام میں پذیرائی |
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |