اس قدر کون محبت کا صلہ دیتا ہے ۔ احمد ندیم قاسمی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 22:52، 6 مارچ 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : احمد ندیم قاسمی === نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم === اس قدر کون مح...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : احمد ندیم قاسمی

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس قدر کون محبت کا صلہ دیتا ہے

اس کا بندہ ہوں جو بندے کو خدا دیتا ہے


جب اترتی ہے مری روح میں عظمت اس کی

مجھ کو مسجود ملائک کا بنا دیتا ہے


رہنمائی کے یہ تیور ہیں کہ مجھ میں بس کر

وہ مجھے میرے ہی جوہر کا پتا دیتا ہے


اس کے ارشاد سے مجھ پہ مرے اسرار کھلے

کہ وہ ہر لفظ میں آئینہ دکھا دیتا ہے


ظلمت دہر میں جب بھی میں پکاروں اس کو

وہ مرے قلب کی قندیل جلا دیتا ہے


وہی نمٹے گا مری فکر کے سناٹوں سے

بت کدوں کو جو اذانوں سے بسا دیتا ہے


وہی سر سبز کرے گا مرے ویرانوں کو

آندھیوں کو بھی جو کردار صبا دیتا ہے


قصر والوں سے گزر جاتا ہے چپ چاپ ندیم

در محمدﷺ کا جب آئے تو صدا دیتا ہے


شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صارف: تیمور صدیقی

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

احمد ندیم قاسمی | حفیظ تائب | اعظم چشتی | مظفر وارثی