اس ایک ذات کی توقیر کیا بیاں کیجے ۔ توصیف تبسم

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:49، 19 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: توصیف تبسم برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26 ==== {{نعت}} ==== اُس ایک ذات کی توقیر کی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: توصیف تبسم

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اُس ایک ذات کی توقیر کیا بیاں کیجے

وہی ہے نکتۂ ایماں اگر گماں کیجے


نظر کو خیرہ کرے چاندنی میں اک تارا

جو روبرو کبھی تصویرِ آسماں کیجے


اُسی کو دیکھیے بزمِ ولا میں صدر نشیں

اُسی کے اسمِ مبارک کو حرزِ جاں کیجے


اُسی سے کہیے کہ ہے سرپہ دُھوپ محشر کی

اُسی کی ذاتِ گرامی کو سائباں کیجے


وہ دل کی سمت جو آئیں تو اپنی آنکھوں کو

زمین کیجے، عقیدت کو آسمان کیجے


جو دل میں ہے شررِ آرزو بھڑک اُٹّھے

اس ایک لفظِ محبت کو داستاں کیجے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام