اسلم فیضی

"نعت کائنات" سے
نظرثانی بتاریخ 06:48, 21 ستمبر 2019 از 110.36.181.119 (تبادلۂ خیال)$7

(فرق) ←پرانی تدوین | Approved revision (فرق) | حالیہ نظرثانی (فرق) | →اگلا اعادہ (فرق)
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Aslam Faizi.jpg

اسلم فیضی
شاعری
سحابِ رحمت
اپنے تازہ کلام اس نمبر پر وٹس ایپ کریں 00923214435273

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

کوہاٹ کے بہت عمدہ بزرگ نعت گو شاعر محمد اسلم فیضی ؔولدمحمدشریف مرحوم کا تعلق کوہاٹ سے ہے ـ15 اپریل 1944 محلہ نیازی کوہاٹ میں پیدا ہوۓ آپ کے خاندان کا شجرہ نسب حضرت سائیں توکل شاہؒ سے ملتا ہےـ شاعری میں عزیز اختر وارثی اور نامور شاعر احمد فراز آپ کے استاتذہ ہیں ـ

تعلیم و تربیت[ترمیم]

میٹرک تک تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 کوہاٹ سے حاصل کی ۔ اور پشاور یونیورسٹی سے ایم اے اردو ، ایم اے اسلامیات کی ڈگریاں حاصل کیں۔

نعت گوئی کے رحجان[ترمیم]

گھر کا ماحول نعتیہ ہے ، والد مرحوم،چچا صاحبان اور بڑے بھائی سب بڑے ادب اور ذُوق سے نعتیں سنتے اور کبھی کبھی اپنے گھر محافلِ میلاد کا انعقاد بھی فرماتے ۔

جو کلام وجہ شہرت بنا وہ سب سے پہلے اختر نقشبندی نے طارق عزیز کے پروگرام نیلام گھر میں ان کانعتیہ کلام پیش کیا اور خوب داد حاصل کی پھر اُس کے بعد بہت سے شعرانے اسی زمین میں طبع آزمائی کی ۔ اس نعت کا پہلا شعر یہ ہے۔

دربارِ رسالت کی کیسی وہ گھڑی ہوگی

حسان کے ہونٹوں پر جب نعت ِ نبی ہوگی

پہلا نعتیہ مشاعرہ عزیز اختر وارثی مرحوم کے گھر پڑھا اس وقت وہ ساتویں جماعت کے طالب علم تھے ۔عزیز اختر وارثی اور بعد میں احمد فراز سے اصلاح لی۔

اعزازات[ترمیم]

  • کرنوں کا سفر۔ شاعری کے مجموعے پر اباسین آرٹ کونسل نے گولڈمیڈل دیا۔
  • علاوہ ازیں کراچی ، راولپنڈی، پشاوراور دیگر بڑے بڑے شہروں کی ادبی تنظیمات کی طرف سے کئی اعزازی شیلڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔ * ریڈیو اور ٹی وی کے بے شمار نعتیہ مشاعروں میں شرکت کے مواقع مُیسر آئے۔

نعتیہ مجموعہ[ترمیم]

حمدیہ و نعتیہ کلام[ترمیم]

نعت گوئی کے بارے میں نظریہ[ترمیم]

نعت گوئی کے بارے میں ادبی اور شعری محاسن کے ساتھ ساتھ آقائے دو جہاں ؐ کے ادب اور احترام اور تعظیم کا خیال رکھا جائے ،صحابہ کرام ؓ اور بزرگانِ دین کے نعتیہ کلام سےفیض حاصل کیا جائے۔

دیگر معلومات[ترمیم]

پسندیدہ کلام  :

پسندیدہ نعت گو شعراء : حفیظ تائب | نصیرالدین نصیر | احمد ندیم قاسمی | مظفر وارثی

پسندیدہ نوجوان نعت گو شعراء  : سرور حسین نقشبندی

پسندیدہ نعت خواں : اویس رضا قادری

پسندیدہ نو جواں نعت خواں: حافظ قاری سمیع الحق | نوید شاہ

ان کے شہر کے مشہور نعت خواں : فدا نقشبندی | انور خان قادری | حافظ محمد ریحان | خلیل احمد چشتی

مزید دیکھیے[ترمیم]

اپنے تازہ کلام اس نمبر پر وٹس ایپ کریں 00923214435273

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات