ارشد محمود ناشاد

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


ڈاکٹر ارشدمحمودناشاؔد اٹک کےمعروف اہل قلم، شاعر اور محقق ہیں۔ آپ پاکستان رائٹرز گلڈ اور سہ ماہی فروغ نعت، اٹک کی مجلس مشاورت کے رکن ہیں

رشد محمود ناشاد یکم جنوری 1970 کو ضلع اٹک کے ایک دور افتادہ اور پس ماندہ گاؤں ڈومیال میں اصغر علی کے گھر میں پیدا ہوئے۔ ایف جی بوائز ہائی سکول اٹک سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔گورنمنٹ کالج اٹک سے بی اے اور جامعہ پنجاب سے پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے ایم اے (اردو ) اور پنجابی کےامتحانات پاس کیے۔ جامعہ پنجابسے "اردو غزل کا تکنیکی،ہیئتی اور عرضی سفر" کےموضوع سے پی۔ ایچ۔ ڈی کی سند حاصل کی ۔

آپ دورانِ تعلیم مختلف اداروں میں ملازمت کرتےرہے۔ ایم اے کےبعد گجرانوالی کے ایک معروف تعلیمی ادارے پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج سے بہ طور استاد منسلک رہے۔ آج کل گورنمنٹ انٹر کالج آف کامرس اٹک میں اردو کی تدریس پر مامور ہیں

شاعری

رشدمحمودناشاؔد نے 1985ء میں باقاعدہ شعر گوئی اختیار کی۔ شاعری میں اصغر بریلوی اور نذر صابری ان کے استاد ہیں۔1990ء میں پنجاب ادبی سنگت کی بنیاد رکھی۔ ارشدمحمودناشاؔد پاکستان رائٹرز گلڈ کے بھی رکن ہیں۔

مطبوعات

آغوش گل۔۔۔ مجموعہ کلام

ضلع اٹک دے پنجابی شاعر۔۔۔ تحقیق

مقالات برق۔۔۔ ترتیب

ابھی تک تم نہیں سمجھے۔۔۔ مجموعہ کلام

اشلوک۔۔۔ ترجمہ کلام بابا فریدؒ

ضلع اٹک (تاریخ۔ ثقافت۔ ادب)۔۔۔۔ تحقیق

آیات۔۔۔ غزلیات

اردو غزل۔۔۔تکنیک اورہئیت کےخدوخال


نمونہ ء کلام

وہ کیا جہاں ہے جہاں سب جہاں اترتے ہیں

مزید دیکھیے

محمد اکرم رضا | مسرور کیفی | ثاقب عرفانی | سجاد مرزا | شاعر علی شاعر | امین بابر | اقبال نجمی | بسمل شمسی | منیر احمد خاور | نذیر خاور | ریاض احمد قادری | بشیر عابد | شبیر کمال عباسی | منصور احمد خالد | مطلوب حسن مطلوب | منظر عارفی | غلام زبیر نازش | ارشد محمود ناشاد