اردو نیٹ جاپان

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اردو نیٹ جاپان کی حمدیہ و نعتیہ خدمات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"اُردو نیٹ جاپان" دنیا کے پچاس سے زائد ممالک میں پڑھا جانے والا جاپان کا نمبر ون اُردو روزنامہ ہے جس کے مدیر اور بانی پاکستانی نژاد جاپانی شہری ناصر ناکاگاوا ہیں۔ ان کی انتھک محنت اور سنجیدہ کاوشوں کی وجہ سے "اُردو نیٹ جاپان" کی ادبی و صحافتی خدمات مسلّمہ ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے معروف کالم نگار ، ادیب ، شاعر اور صحافی اپنی علمی و ادبی تحاریر اس کی زینت بنانے کے لئے بھیجتے رہتے ہیں ۔

فروغِ حمد و نعت و مضامینِ دینی کے میدان میں بھی "اُردو نیٹ جاپان" کی خدمات نہایت اہمیت کی حامل ہیں ۔ روزانہ قرآن پاک کا ایک صفحہ اور اُس کا ترجمہ دیا جاتا ہے۔ دینی مضامین اور حمد و نعت تحریر کرنے والے قلم کاروں میں صبیح رحمانی ، عزیز بلگامی ، ڈاکٹر عارف کسانہ ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان ، تنویر پھول ،ابن عظیم فاطمی ، سید کمال حسین رضوی ، طیب خان، سمیع اللہ ملک ، سلیم الرحمٰن ، راشد حسین، احسان اللہ غنی ، مفتی عفیف اللہ قاسمی اور ڈاکٹر نجیب قاسمی سنبھلی کے اسماے گرامی اہم ہیں ۔ تخلیقات کا شمار کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اِن تمام قلم کاروں میں سب سے زیادہ نعتیہ اور حمدیہ کلام تنویر پھول کا ہے ۔

اردو نیٹ، جاپان کا ربط[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

http://www.urdunetjpn.com

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]