اردو نعت کی شعری روایت ۔ صبیح رحمانی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.


"Urdu naat ki sheri riwayat"

- کتاب: اردو نعت کی شعری روایت (تعریف، تاریخ، رجحانات، تقاضے)

- مصنف: صبیح رحمانی

- صفحات: 624

- ناشر: اکادمی بازیافت، کراچی

- قیمت: 1000 روپے

- تعارف: خرم سہیل <ref> ڈان نیوز</ref>

اردو نعت کی شعری روایت (تعریف، تاریخ، رجحانات، تقاضے)

یہ کتاب نعتیہ ادب میں تازہ تحقیقی و تنقیدی اضافہ ہے۔ اس کے مصنف صبیح رحمانی ہیں جنہوں نے نعت کے میدان میں ہمہ جہت خدمات انجام دیں۔

اس کتاب کے تذکرے سے پہلے قارئین کو یہ بتانا ناگزیرہے کہ اس کتاب کے مصنف نعت کے حوالے سے شایع ہونے والے پاکستان کے مقبول ترین جریدے ’نعت رنگ‘ کے مدیر بھی ہیں، جس کا پہلا شمارہ اپریل 1995 میں شایع ہوا تھا۔اس تناظر میں ان کا وسیع پس منظر ہے۔ یہ کتاب اسی ریاضت کی آئینہ دار ہے۔ یہ نعت ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر بھی ہیں، جس کا قیام 2002 میں عمل میں آیا تھا۔

ان کی زیرِ نظر کتاب پانچ ابواب، تعریف، تاریخ، رجحانات، تقاضے اور اہل دانش کی آراء پر مشتمل ہے۔ اردو نعت کی شعری روایت کو اس کتاب کی صورت میں مصنف نے دریا کو کوزے میں بند کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے کیوں کہ یہ کتاب نہ صرف نعت گوئی سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک نادر دستاویز ہے، بلکہ عام قاری اور بالخصوص تحقیق کے طلبا کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

اس کتاب کے بارے میں پاکستان سے معروف نقاد و اور ماہرِ اقبالیات فتح محمد ملک اور صوفی منش دانشور احمد جاوید، جبکہ ہندوستان سے معروف نقادوں ابوالکلام قاسمی اور شمس الرحمان فاروقی نے اپنے تاثرات قلم بند کیے ہیں۔کتاب کا انتساب محمد حسن عسکری کے نام ہے، جنہوں نے پہلی بار اردو نعت کی ادبی، جمالیاتی اور فکری اقدار کا تعین کیا تھا۔ کتاب میں شامل مشاہیر کی ایک کثیر تعداد ایسی ہے، جن کی تحریریں متعلقہ موضوع پر مقبولِ عام ہیں۔

کم و بیش اردو ادب کے تمام نمایاں دانشور اس تحقیق کا حصہ بنے ہیں۔ اتنے وسیع پیمانے پر تحریروں کو یکجا کرنے کا ہنر صبیح رحمانی کے مزاج کا خاصا ہے اور اس موضوع پر ان کے خلوص کی گواہی بھی، جس کا ہر ورق ان کی محنت اور محبت کی عکاسی کر رہا ہے۔ کتاب کے ناشر معروف افسانہ نگار اور شاعر مبین مرزا نے بھی اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کتاب کو دلکش انداز میں شایع کیا ہے۔

کتاب پر تبصرے

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

حواشی و حوالہ جات