"ادیب رائے پوری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سطر 63: سطر 63:


*[[خدا کا ذکر کرے ذکر مصطفی نہ کرے ۔ ادیب رائے پوری | خدا کا ذکر کرے ذکر مصطفی نہ کرے]] <ref> ڈاکڑ شہزاد احمد، ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعرا، رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی ۔ 2017</ref>
*[[خدا کا ذکر کرے ذکر مصطفی نہ کرے ۔ ادیب رائے پوری | خدا کا ذکر کرے ذکر مصطفی نہ کرے]] <ref> ڈاکڑ شہزاد احمد، ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعرا، رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی ۔ 2017</ref>
* [[سوئے من چشمِ رحمت خدارا ۔ ادیب رائے پوری ]]


=== وفات ===
=== وفات ===

نسخہ بمطابق 19:43، 14 اکتوبر 2017ء

Adeeb Rai Puri.jpg


ڈاکٹر پروفیسر ادیب رائے پوری پاکستان کے ممتاز نعت گو شاعر اور محقق ہیں ۔

حالاتِ زندگی

سید حسین علی المعروف ادیب رائے پوری 1928 میں رائے پور بھارت میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم رائے پور میں ہوئی ۔<ref>http://www.bio-bibliography.com/authors/view/6282 </ref> فارسی گھر کی زبان تھی ۔انکےفارسی اساتذہ میں مولانا عبدالرحمن الہ آبادی ، ماسٹر شیو پرشاد جبکہ شاعری میں فدا خالد دہلوی شامل ہیں ۔سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں پیر آفاق سہروردی سے دستِ بیعت تھے ۔ وہ 13 اگست 1947 کو پاکستان ہجرت کر کے آۓ ۔اور کراچی (سندھ ) میں مستقل سکونت اختیار کی ۔

ادیبؔ رائے پوری ایم اے (اُردو) تھے۔ عرصہ دراز سے شعر و ا دب کی خدمت کا فریضہ انجام دیتے رہے۔ فداؔ خالدی دہلوی سے شرفِ تلمذ حاصل تھا۔

خدمت ِ نعت

نعت گوئی میں اور اس کے فروغ میں انکی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں ۔ نعتیہ ادب کے سلسلے میں انہوں نے پہلا "ماہنامہ نوائے نعت، کراچی " سے 1980 میں جاری کیا ۔

1970 سے 1980 تک پاکستان نعت کونسل، کراچی کی سربراہی کی ۔

1980 میں پاکستان نعت اکیڈمی، کراچی کے نام سے ایک نئے ادارے کی بنیاد رکھی ۔ جس کے بانی اور سربراہ ہونے کی حیثیت سے انہوں نے نعت کے فروغ کے لیئے گراں قدر خدمات انجام دیں ۔

1992 میں سلور جوبلی ایوارڈ، کراچی جیسی اپنی نوعیت کی پہلی نعتیہ تقریب کا انعقاد کیا ۔ جس میں 100 سے زائد ایوارڈ دیے گئے ۔


اور اس کے علاوہ مختلف سالوں میں مختلف ممالک میں انٹرنیشنل نعت کانفرنسیں منعقد کیں اور نعت ایوارڈ دیئے گئے۔ <ref>https://www.ziaetaiba.com/ur/scholar/adeeb-e-ahlesunnat-adeeb-raipuri</ref>

تصانیف

  1. غوثِ اعظم
  2. نعتیہ شاعری اور تنقیدی اشارے
  3. مشکوۃالنعت ، پاکستان نعت اکیڈمی ، 1989ء ، 672 ص (انتخاب)
  4. مدارج النعت ،کراچی،مشہور آفسٹ پریس ،فروری 1986ء، 400 ص
  5. تصویر کمال محبت ،1979ء، ص (نعتیں)
  6. اس قدم کے نشاں ، 1977ء، ص (نعتیں)
  7. نعتیہ ادب میں تنقید اور مشکلات

نمونہ کلام

وفات

ادیب رائے پوری صاحب نے 16 اکتوبر 2004 کو کراچی میں وفات پائی ۔

مزید دیکھیے

کلیات ادیب رائے پوری کا تعارف

مقصود کائنات، ادیب رائے پوری

صاحب کلیات نعت گو شعراء

شائق دہلوی | راقب قصوری | محسن کاکوروی | ادیب رائے پوری | ظہور الحق ظہور | غلام رسول قادری | عنبر شاہ وارثی | راسخ عرفانی | وحید الحسن ہاشمی | رووف امروہوی | منور بدایونی | اظہر علی خان | عبدالستار نیازی | اعجاز رحمانی | اقبال عظیم | عابد سعید عابد | شاعر علی شاعر | صائم چشتی | بیدم وارثی | مظہر الدین مظہر | ریاض سہروردی | انصار الہ آبادی | نذر محمد راہی | محمد علی ظہوری

بیرونی روابط

خوشبوئے حسان  : اے آر وائی ڈیجیٹل پر ادیب رائے پوری پر کیا گیا ایک پروگرام

فروغ نعت  : ادیب رائے پوری کے کچھ کلام

اردو دنیا : عشق کے رنگ میں رنگ جائیں

یا محمد نور ِ مجسم  : ۔حوریہ فہیم کی آواز میں


حواشی و حوالہ جات