ادیب رائے پوری

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Adeeb Rai Puri.jpg

ادیب رائے پوری
حمدیہ و نعتیہ شاعری

ڈاکٹر پروفیسر ادیب رائے پوری پاکستان کے ممتاز نعت گو شاعر اور محقق ہیں ۔

حالاتِ زندگی[ترمیم]

سید حسین علی المعروف ادیب رائے پوری 1928 میں رائے پور بھارت میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم رائے پور میں ہوئی ۔[1] فارسی گھر کی زبان تھی ۔انکےفارسی اساتذہ میں مولانا عبدالرحمن الہ آبادی ، ماسٹر شیو پرشاد جبکہ شاعری میں فدا خالد دہلوی شامل ہیں ۔سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں پیر آفاق سہروردی سے دستِ بیعت تھے ۔ وہ 13 اگست 1947 کو پاکستان ہجرت کر کے آۓ ۔اور کراچی (سندھ ) میں مستقل سکونت اختیار کی ۔

ادیبؔ رائے پوری ایم اے (اُردو) تھے۔ عرصہ دراز سے شعر و ا دب کی خدمت کا فریضہ انجام دیتے رہے۔ فداؔ خالدی دہلوی سے شرفِ تلمذ حاصل تھا۔

خدمت ِ نعت[ترمیم]

نعت گوئی میں اور اس کے فروغ میں انکی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں ۔

1970 سے 1980 تک پاکستان نعت کونسل، کراچی کی سربراہی کی ۔

1980 میں پاکستان نعت اکیڈمی، کراچی کے نام سے ایک نئے ادارے کی بنیاد رکھی ۔ جس کے بانی اور سربراہ ہونے کی حیثیت سے انہوں نے نعت کے فروغ کے دد گراں قدر خدمات انجام دیں ۔

1984 میں نعتیہ ادب کے سلسلے میں انہوں نے پہلا "ماہنامہ نوائے نعت، کراچی جاری کیا

1992 میں سلور جوبلی ایوارڈ، کراچی جیسی اپنی نوعیت کی پہلی نعتیہ تقریب کا انعقاد کیا ۔ جس میں 100 سے زائد ایوارڈ دیے گئے ۔


اور اس کے علاوہ مختلف سالوں میں مختلف ممالک میں انٹرنیشنل نعت کانفرنسیں منعقد کیں اور نعت ایوارڈ دیئے گئے۔ [2]

تصانیف[ترمیم]

  1. غوثِ اعظم
  2. نعتیہ شاعری اور تنقیدی اشارے
  3. مشکوۃالنعت ، پاکستان نعت اکیڈمی ، 1989ء ، 672 ص (انتخاب)
  4. مدارج النعت ،کراچی،مشہور آفسٹ پریس ،فروری 1986ء، 400 ص
  5. تصویر کمال محبت ،1979ء، ص (نعتیں)
  6. اس قدم کے نشاں ، 1977ء، ص (نعتیں)
  7. نعتیہ ادب میں تنقید اور مشکلات

نمونہ کلام[ترمیم]

سال بہ سال[ترمیم]

1984: اوّلین ماہنامہ رسالہ ’’نوائے نعت‘‘ کی شروعات [3]

وفات[ترمیم]

ادیب رائے پوری صاحب نے 16 اکتوبر 2004 کو کراچی میں وفات پائی ۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

کلیات ادیب رائے پوری کا تعارف[ترمیم]

مقصود کائنات، ادیب رائے پوری

صاحب کلیات نعت گو شعراء[ترمیم]

شائق دہلوی | راقب قصوری | محسن کاکوروی | ادیب رائے پوری | ظہور الحق ظہور | غلام رسول قادری | عنبر شاہ وارثی | راسخ عرفانی | وحید الحسن ہاشمی | رووف امروہوی | منور بدایونی | اظہر علی خان | عبدالستار نیازی | اعجاز رحمانی | اقبال عظیم | عابد سعید عابد | شاعر علی شاعر | صائم چشتی | بیدم وارثی | مظہر الدین مظہر | ریاض سہروردی | انصار الہ آبادی | نذر محمد راہی | محمد علی ظہوری

بیرونی روابط[ترمیم]

خوشبوئے حسان  : اے آر وائی ڈیجیٹل پر ادیب رائے پوری پر کیا گیا ایک پروگرام

فروغ نعت  : ادیب رائے پوری کے کچھ کلام

اردو دنیا : عشق کے رنگ میں رنگ جائیں

یا محمد نور ِ مجسم  : ۔حوریہ فہیم کی آواز میں


حواشی و حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://www.bio-bibliography.com/authors/view/6282
  2. https://www.ziaetaiba.com/ur/scholar/adeeb-e-ahlesunnat-adeeb-raipuri
  3. صبیح رحمانی کا مضمون