ادا جعفری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Ada Jafri.jpg

22 اگست 1926ء کو بدایوں میں ایک بڑے زمیندار کی حویلی میں ایک لڑکی پیدا ہوئی۔نام عزیز جہاں رکھا گیا۔باپ مولوی بدرالحسن خاندانی وڈیرے اور پکے مسلمان تھے

جب وہ تین سال کی تھی تو باپ وفات پا گئے۔ اداؔ پہ یہ راز کھولا نہ گیا۔اس سے کہہ دیا گیا کہ والد بیمار ہیں اور علاج معالجے کے لیے باہر گئے ہوۓ ہیں۔سال ہا سال اداؔ والد کا انتظار کرتی رہی روتی رہی دعائیں مانگتی رہی کہ ابا لوٹیں اور میں ابا کہہ کر بلانے کی خوشی حاصل کر سکوں۔ان دنوں اسے سب سے بڑا دکھ یہ تھا کہ کوئی ہو جسے ابا کہہ کر بلایا جا سکے۔پھر والدہ کو شاید ترس آ گیا۔لڑکی کو باپ کی قبر پر لے گئیں۔اسے سمجھایا کہ والد وفات پا چکے ہیں واپس نہیں آئیں گے کبھی نہیں۔ دکھ ہوا۔لیکن انتظار کی گھڑیاں گننے سے مخلصی حاصل ہوئی۔قید سے رہائی مل گئی۔

تعلیم اور شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خاندان کی روایت کے مطابق لڑکی کو مکتب میں نہیں بھیجا جاتا تھا۔ تھوڑی سی تعلیم گھر پر ہی دلوا دی جاتی۔والدہ نے اداؔ کی توجہ کتابوں کی طرف مبذول کر دی حصولِ علم سے پہلے اندر کی چمبے کی بوٹی نے سر اٹھایا اور جان لبوں تے آئی ہو۔9 سال کی عمر میں پہلی نظم "پکار" یوں باہر نکلی جیسے بچے کا پہلا دانت باہر نکلتا ہے۔12 سال کی عمر میں اداؔ چھپنے لگی۔چھپنے کی خواہش نہ تھی پبلسٹی سے خائف تھی اور رہی۔

جوں جوں وقت گذرتا گیا مطالعہ کا جنون بڑھتا گیا۔والدہ نے سکول بھی بھیجا لیکن جلد ہی اٹھا لیا۔پھر ایک ٹیوٹر رکھ دیا۔پرائیویٹ طور پر میٹرک کیا۔ایف اے کا کورس بھی گھر پر ہی پڑھا۔

شادی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

1947ء میں اس کی شادی طے ہو گئی اور وہ اداؔ بدایونی سے ادا جعفری بن گئی۔ شادی کے بعد 1948ء میں اداؔ کے ہاں بیٹا پیدا ہوا لیکن اس کی زندگی نے وفا نہ کی۔اداؔ کو اتنا صدمہ ہوا کہ رواں رواں ہو کر رہ گئی تھی۔۔دو سال کے بعد بیٹی پیدا ہوئی۔

وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جمعہ کے روز 12 مارچ 2015ء کو قبرستان کے ایک کونے میں جا بسی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حمدیہ و نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نعت کائنات پر نئی شخصیات
نئے صفحات