ادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری ۔ رپورٹس

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.

Siraj kaladvi.jpg

تعارف
نعتیہ مشاعروں کی روپورٹس

از : ڈاکٹر سراج گلاؤٹھوی انڈیا


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

محفلِ حمد و نعت

آج کے ترقّی یافتہ دور میں برقی ترسیل نے ہماری زندگی کو جتنی تیز رفتاری بخشی ہے وہ پہلے کبھی دیکھ نے میں نہیں آئی، ترسیل و ابلاغ کے عمل کو جو برق رفتاری بخشی ہے اس سے دور دراز کے علاقوں کو قریب تر ہونے کا احساس پیدا کردیا ہے لوگ فیس بک، واٹس ایپ، ٹیوٹر اور انسٹاگرام کے ذریعے پوری دنیا میں ایک دوسرے سے جان پہچان بنا رہے ہیں اور اپنے پیغامات ترسیل کر رہے ہیں "ادارہ بیسٹ اردو پوئیٹری "ایک ایسا ہی ادارہ ہے جس نے اس سسٹم سے فائدہ اٹھاکر دنیا بھر کے مصنفین، ادباء و شعراء اکرام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے اور ان کے لئے نئے نئے اچھوتے اور منفرد پروگرام منعقد کرا رہا ہے، اس مرتبہ بھی 24-3-2018 بروز ہفتہ اپنے آپ میں انفرادیت لئے ہوئے 145 واں پرُنور و روح افزا پروگرام"محفلِ حمد و نعت "کا انعقاد کیا گیا جس کی خاصیت یہ رہی کہ اس پروگرام میں شعراء نے اپنے حمدیہ و نعتیہ کلام پیش کئے وہ نہ صرف اردو رسم الخط میں تھے بلکہ سبھی کلام ہندی( دیوناگری )رسم الخط میں بھی پیش کئے گئے جس سے ان کے کلام کو ہندی داں طبقے تک بھی رسائی حاصل ہوسکتی ہے پروگرام پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے اور ہندوستانی وقت کے مطابق 7-30 بجے شام کو شروع کیا گیا پروگرام کی ایک خاص بات یہ بھی رہی کہ اس کی پہلے سے باقاعدہ کوئی لسٹ تیار نہیں کی گئی تھی کہ کس کس شاعر کو اپنا کلام پیش کرنا ہے بلکہ بر وقت جو شاعر موجود تھے ان ہی کے نام پروگرام میں شامل کئے گئے اور ناقدین نے آن لائن رہ کر کچھ شعراء کے کلام پر تنقید بھی کی اور ادبی معائب و محاسن پر بغیر کسی تفریب کے کھل کر بات کی اور اپنی اپنی آراء کا اظہار کیا، پروگرام کے آرگنائزر محترم ارسلان فیض کھوکھر صاحب پاکستان تھے جبکہ پروگرام کا آئیڈیا محترم توصیف ترنل صاحب بانی و چیئرمین اداروں ھز'ہ کا تھا- اس پروقار محفل کے منصبِ صدارت پر محترم شمس الحق صاحب لکھنؤ انڈیا جلوہ افروز تھے جبکہ نظامت کے فرائض مشترکہ طور پر محترم مختار تلہری صاحب انڈیا و محترم ضیاء شادانی صاحب انڈیا نے انجام دئے - محفل پر نور کے مہمانانِ خصوصی محترمہ ثمینہ گل صاحبہ پاکستان و محترم عامر حسنی صاحب ملیشیا تھے جبکہ مہمانانِ اعزازی محترم عقیل جزبی صاحب پاکستان و محترم ظہیر احمد ضیا صاحب آزاد کشمیر اور محترم شاہد رحمان صاحب پاکستان تھے رپورٹ کا ہندی ترجمہ محترم شمس الحق صاحب لکھنؤ انڈیا نے تیار کیا-یہ مشاعرہ شام 7- بجے شروع ہو کر رات 11 بجے تک بہت کامیابی اور خوش اسلوبی کے ساتھ چلا ناقدین نے کچھ کے کلام پر اپنی رائے پیش کی جبکہ سامعین نے سبھی کو دل کھول کر داد و تحسین سے نوازہ - قارئین کی دلچسپی کے لیے سبھی شرکاء مشاعرہ کا نمونہ کلام حاضر ہے

محترم شمس الحق ناطق صاحب لکھنؤ انڈیا

مدینے سے آیا جو جھونکا ہوا کا

وہ پیغام لایا نبی مجتبی'کا


محترم عامر حسنی صاحب ملیشیا

ہر گھڑی آپ کے دربار سے خوشبو آئے

ایک اک حرف سے گفتار سے خوشبو آئے


محترم احمد عقیل جزبی صاحب پاکستان


موسی' و عیسی' ہیں خلیل اور ذبیح اللہ بھی

آپ سا دیکھا نہیں راج دلارا میں نے


محترم ظہیر احمد ضیاء صاحب آزاد کشمیر


تیری حسرت میں ترے مست خیالوں میں رہے

تیرا یہ بندہ ترے چاہنے والوں میں رہے


محترم مختار تلہری صاحب انڈیا


حمد


عالی ہے تو والی ہے

تیری شان نرالی ہے

میں ہوں عاصی اور تری

ہستی رحمت والی ہے


نعت


دونوں جہان پر ہے شہِ دو سرا کے ہاتھ

ہیں کس قدر بلند رسولِ خدا کے ہاتھ


محترم ڈاکٹر سراج گلاؤٹھوی صاحب انڈیا


تعریف سب ہیں تیری

تو رب ہے عالَموں کا

رحمان بھی ہے تو ہی

ذاتِ رحیم یکتا


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png


اس حمد کے پہلے مصرعے پر اپنی تنقیدی نظر ڈالتے ہوئے محترم ضیا السلام ضیاء شادانی صاحب نے فرمایا کہ مصرع "تعریف سب ہیں تیری" یہاں' تعریف' واحد کا صیغہ ہے جبکہ 'ہیں' جمع کا صیغہ ہے، واحد کے صیغے کے ساتھ جمع کا صیغہ مناسب نہیں ہے، جبکہ محترم شمس الحق صاحب لکھنؤ انڈیا نے فرمایا کہ مجھے اس کلام میں کوئی مقام مشورہ نظر نہیں آتا کیونکہ تعریف کے ساتھ لفظ 'سب' جمع کی طرف اشارہ کرتا ہے اور اس طرح بہت مستعمل ہے


محترم ارشد مینا نگری صاحب انڈیا


ظلم کا راج چار سو

آنکھ نم نظر لہو لہو

کام ہو رہا وہ روبرو

کہہ چکے جو بات مصطفٰی

فخرِ کائنات مصطفٰی



محترم علیم طاہر صاحب انڈیا


ہے عطا کردہ فکر و فن تیرا

شکر کرتا ہے ادا، من، تیرا


ایک کن سے کیا جہاں تخلیق

یہ زمیں تیری یہ گگن تیرا


اس حمد پر محترم ضیا شادانی صاحب نے مصرع "شکر کرتا ہے ادا من تیرا" پر اپنی تنقیدی رائے پیش کر تے ہو ئے یوں فرمایا کہ یہ مصرعہ اگر ایسے "شکر کرتا ہے یوں بھی من میرا" کر لیا جائے تو بہت مناسب رہے-

مصرع "کھینچتا ہے مجھے اپنی جانب" کو "کھینچتا ہے مجھے تیری جانب" کر لیا جائے اور "ورد کرتی ہیں فضائیں طاہر" کو "ورد کرتی ہے یہ فضا طاہر" کرلیا جائے تو اشعار کا حسن نکھر جائے گا


محترم شہیر تہامی صاحب پاکستان


چمکتی دھوپ اور سایا

یہ صحرا، تشنگی، پانی

حصارِ ذات میں تیرے

یہ سب کچھ ہے تو کیوں فانی

رموزِ عشق کا مصدر

خرد زادِ ہنر تو ہے


محترم غلام احمد رضا قادری مھدی صاحب رامپوری انڈیا


نبی کے روضے کی جالی کو تھام کر مھدی

میں اپنا سویا مقدّر جگانے آیا ہوں


محترم مصطفٰی دلکش صاحب مہاراشٹر انڈیا


پھول کھلادے پتّھر میں شاخوں کو پھل دے اللہ

دھرتی کو جل تھل کردے اتنا تو جل دے اللہ


محترمہ صبیحہ صدف صدیقی صاحبہ بھوپال انڈیا


انتہا تو ہی ابتدا تو ہی

میرے ہر درد کی دوا تو ہی


محترم ابنِ ربّانی صاحب پاکستان


ہاں احسانِ تقویم کی تفسیر وہ چہرہ

گلزارِ بہشتی کی ہے تصویر وہ چہرہ



محترم اصغر شمیم صاحب کولکتہ انڈیا

مدینے کی گلیوں میں گھر چاہتا ہوں

وہ روضہء اقدس کا در چاہتا ہوں


کہیں دل مرا اب یہ لگتا نہیں ہے

مدینے کی شام و سحر چاہتا ہوں


دوسرے مصرعے میں' روضہء اقدس'کو محترم مختار تلہری صاحب نے غور کرنے کا مشورہ دیا


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

محترم خالد سروحی صاحب پاکستان


اپنے در پر مجھے اب بلا لیجئے

جی مچلتا ہے دیکھوں تمہارا نگر


محترمہ نیّر رانی شفق صاحبہ پاکستان


دیدار کی پیاسی ہوں دیدار عطا آقا

ہر سمت اندھیرے میں تھوڑی سی ضیا آقا


محترم شوزیب کاشر صاحب آزاد کشمیر


تو سیّدِ عالم ہے رفعنا لکَ ذکرک

پیارے تجھے کیا غم ہے رفعنا لکَ ذکرک


اس نعت میں حضور اکرم صلعم کو تو کہہ کر مخاطب کیا گیا ہے اس طرف ناقد نے اشارہ کیا ہے


محترمہ سیمہ گوہر صاحبہ رامپور انڈیا


صرف اس رب سے محبت کیجے

جتنا ممکن ہو عبادت کیجے


محترم ایڈووکیٹ متین طالب صاحب ناندورا انڈیا


میں سرشار ہوں عشق میں مصطفٰی کے

کہ بخشش کی صورت نکلنے لگی ہے


محترم مقیم مینا نگری صاحب انڈیا


صبح ہوئی تو سارے پرندے ورد کریں تیرا

آتی جاتی سانس سانس سے ذکر چلے تیرا تو ہی خدا ہے تو ہی خدا ہے تو ہی خدا میرا


محترم ارسلان فیض کھوکھر صاحب پاکستان


اب آرہی ہے پھر مجھے خوشبو گلاب کی

دہلیز پر کھڑا ہوں رسالت مآب کی



مشاعرہ رات 11 بجے تک بہت آب و تاب و بشاشت کے ساتھ چلتا رہا آخیر میں ناقد و استاد شاعر محترم ضیا شادانی صاحب نے حمدیہ و نعتیہ کلام پر تنقید کے سلسلے میں فرمایا کہ "نعتیہ و حمدیہ کلام میں تنقید کوئی معنی نہیں رکھتی، اس میں دو باتوں کا خیال رکھیں مفہوم کے اعتبار سے تو شاعر آزاد ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کیا کہتا ہے لیکن 1-بحر کا لھذ' ضرورع ہے کہ مصرعہ بحر میں ہوں 2- احترام کے دائرے سے باہر نہ نکلیں

اس کے بعد صدرِ محفل محترم شمس الحق صاحب لکھنؤی انڈیا نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ


بسم اللہ الرحمن الرحيم


آج کا مشاعرہ بعنوانِ محفلِ حمد و نعت اختتام پذیر ہوا جسے آرگنائز کر رہے تھے محترم ارسلان فیض صاحب

"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

نظامت کر رہے جناب مختار صاحب اور جناب ضیا شادنی صاحب

بہت شاندار اور بہت پر رونق رہا لا جواب کلام سن کو ملے

عمدہ نظامت اور ہمارے مہمانِ خصوصی ہوں مہمانِ اعزازی سبھی نے شعرا کو خوب سراہا


میں آخر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس ادراے اور تمام کارکنان کے لیے دعا بھی کرتا ہوں آیے اختتام مجلس پر چند دعا بارگاہِ ربِ عظیم کے دربار میں مانگتے کہ اے اللہ ہماری تمام کوشوں کو قبول فرما آمین کوتاہیوں کو معاف فرما آمین

ہمیں سعادتِ دارین سے ہمکنار فرما آمین

اے اللہ اپنی محبت اور رسول کی سچی محبت عطا فرما آمین

علم اور عمل میں اور زندگیوں میں برکت عطا فرما آمین

وآخر دعوانا ان الحمدللہ رب العالمین


از صدرِ مشاعرہ


اسی کے ساتھ ہی ادارے کے بانی و چیئرمین محترم توصیف ترنل صاحب نے مشاعرے کے ختم کا اعلان فرمایا


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نئے صفحات